اہم اعلان!۔
ہم نے کیش آن ڈلیوری کی سروس کو بند کر دیا ہے کیونکہ اس سے ہمیں کاروباری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ موجودہ دور میں ایڈوانس پیمنٹ کرنا نہایت آسان ہے۔ ہر محلے اور بازار میں جاز کیش یا ایزی پیسہ کی سہولت دستیاب ہے، اور اکثر صارفین کے اپنے بینک اکاؤنٹس بھی فعال ہیں۔ لہٰذا، آپ سے گزارش ہے کہ ہماری سروس کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی پسندیدہ کتابوں کی ادائیگی پہلے کریں تاکہ ہم آپ کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کر سکیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ صارفین کو کیش آن ڈلیوری میں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہو سکتا ہے، لیکن ہم آپ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ نئی نہیں ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے ہم اس کاروبار میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور الحمدللہ، اب تک ہم پانچ ہزار سے زائد آرڈرز پورے پاکستان میں کامیابی سے ڈلیور کر چکے ہیں۔
اگر پھر بھی آپ کو اعتماد میں کمی محسوس ہو رہی ہو تو پہلے ایک یا دو چھوٹی کتابیں منگوا کر ہماری سروس کا معیار جانچ لیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کے بعد آپ کو کوئی شکایت نہیں ہو گی، اور آپ مستقبل میں بھی ہمیں ہی خدمت کا موقع دیں گے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ!۔