OnlineBookstore with Best Customers – KitabFarosh

OnlineBookstoreHappyReviewOfCustomerKitabFarosh
OnlineBookstore with Best Customers – KitabFarosh

دوستو! یہ رہا ایک بہت ہی دلچسپ اور سبق آموز آرڈر کی کہانی، جس نے ہمیں یہ سکھایا کہ کتابوں سے محبت کرنے والے لوگ کس قدر عظیم دل رکھتے ہیں۔ 😊۔

ہمارے اس معزز کسٹمر نے “نقوش سیرت” اور “گوشہ تنہائی” آرڈر کیں۔ لیکن ہم سے یہ غلطی ہوگئی کہ “نقوش سیرت” کی وہ کتاب بھیج دی جو ان کو مطلوب نہیں تھی، کیونکہ وہ طہ حسین صاحب والی کتاب چاہتے تھے۔ یہ تصویر میں بھی واضح تھا۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے ہماری اس غلطی کو نہ صرف سمجھا بلکہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے بھیجی گئی کتاب کے پیسے بھی فوراً ادا کیے اور کہا کہ وہ دونوں کتابیں رکھ لیں گے۔

عام طور پر لوگ ایسی صورتحال میں غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ شاید زبردستی کوئی کتاب بھیج دی گئی ہو۔ لیکن اس شاندار کسٹمر نے سمجھداری اور میچورٹی کا مظاہرہ کیا۔ یہ وہ قارئین ہوتے ہیں جن کی سوچ بہت بلند ہوتی ہے اور وہ کمزور اور کم عقلی والی باتیں نہیں کرتے۔

ایسے لوگ ہمیں سکھاتے ہیں کہ کتابیں پڑھنے والے لوگ نہ صرف اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اپنی شخصیت کو بھی نکھارتے ہیں۔ یہ قارئین ہماری اصل طاقت ہیں، اور ان کی مہذب سوچ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

ویسے تو ہمیں آپ سب کی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے، لیکن آج ہم اس عظیم کسٹمر کی تعریف کر رہے ہیں، جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستان میں ایسے اعلیٰ اخلاق اور مہذب لوگ بھی موجود ہیں۔ ❤️۔

دوستو ! ۔
آپ سب کا اعتماد ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ اب ہم سے ایسی غلطی نہیں ہوگی، اور آپ ہماری بہترین سروس سے مکمل مطمئن ہوں گے۔
کتاب فروش آپ کو بہترین سروس دینے کا ہمیشہ پابند ہے۔

کتاب فروش کے تعارف اور گاہکوں کے اعتماد سے متعلق مزید مضامین پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/kitabfarosh-success-and-intro/

Featured products

Written by Huzaifa Ishaq

27 January, 2025

You May Also Like…

Subscribe To Our Newsletter

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!

Pin It on Pinterest

Share This