شرائط و ضوابط برائے آن لائن خریداری

ہم اپنے معزز گاہکوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ ہماری سروس سے مکمل مطمئن ہوں اور کسی قسم کی غلط فہمی یا شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم، خریداری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کو مدنظر رکھنا ضروری ہے:۔

پتہ کی درستگی: براہ کرم آرڈر دیتے وقت مکمل اور درست پتہ فراہم کریں، جس میں گلی، محلہ، روڈ کا نام اور گھر کا نمبر شامل ہو۔ اگر فراہم کردہ پتہ غیردرست ہونے کی صورت میں پارسل واپس آجاتا ہے تو دوبارہ بھیجنے کا خرچ آپ کے ذمہ ہوگا۔

کاغذ اور کتاب کی کوالٹی: کتابوں میں استعمال ہونے والے کاغذ اور دیگر تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر واضح طور پر درج ہوتی ہیں۔ کتاب کی کاغذ کی کوالٹی اور سائز آرڈر سے پہلے ملاحظہ کریں۔ آرڈر کے بعد کاغذ یا سائز کے بارے میں کوئی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ٹریکنگ معلومات: کتاب کی ترسیل کے بعد آپ کو بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل ٹریکنگ کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ اگر تین سے پانچ کاروباری دنوں کے اندر پارسل نہ ملے تو براہ کرم قریبی ٹی سی ایس دفتر سے رابطہ کریں یا ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم متعلقہ کارروائی کر سکیں۔

ڈلیوری کا طریقہ: ہماری ترجیحی ڈلیوری سروس ٹی سی ایس ہے۔ اگر آپ کسی اور کورئیر سروس کے ذریعے کتابیں منگوانا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے مکمل پیشگی ادائیگی ضروری ہوگی اور اس کے بعد ترسیل کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔ ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجی جانے والی کتابوں کی ترسیل تک ہماری مکمل ذمہ داری ہوگی۔

قیمتیں اور رعایت: تمام کتابوں کی قیمتیں، جن میں ڈاک خرچ شامل ہے، ہماری ویب سائٹ پر درج ہیں اور ان میں مزید رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔ تاہم، دس ہزار روپے یا اس سے زیادہ کے آرڈرز پر رعایت کی درخواست کی جا سکتی ہے، جس کے لیے آپ ہم سے واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آرڈر کی توثیق: جب آپ آرڈر بُک کرتے ہیں تو یہ ایک معاہدے کی طرح ہے، جسے منسوخ کرنا غیر اخلاقی اور غیر شرعی ہے۔ کتاب ملنے کے بعد بلا وجہ اسے وصول کرنے سے انکار کرنا دھوکہ دہی کے مترادف ہوگا۔

معیار کی ضمانت: تمام کتابیں اچھی طرح جانچ کر بھیجی جاتی ہیں، لیکن اگر کوئی کتاب بحالت نقص آپ تک پہنچے تو فوراً ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم مناسب اقدامات کرسکیں اور درست کتاب ارسال کی جا سکے۔

بین الاقوامی ترسیل: اس وقت ہم بیرون ملک کتابیں نہیں بھیجتے، خصوصی طور پر ہندوستان سے آنے والے آرڈرز بغیر اطلاع کے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ دیگر ممالک میں ڈی ایچ ایل کے ذریعے کتابیں بھیجی جا سکتی ہیں اور اس کے مکمل اخراجات آپ کو پیشگی بتائے جائیں گے۔ آرڈر کی حتمی توثیق ویسٹرن یونین کے ذریعے رقم وصولی کے بعد ہوگی۔

واپسی کا عمل: اگر کتاب واپسی کی ضرورت پیش آئے تو آرڈر وصول کرتے وقت پارسل کھولنے کی ویڈیو بنائیں اور ہمیں فراہم کریں۔ کتاب کی واپسی درج ذیل صورتوں میں ممکن ہوگی: (1) کتاب پھٹی ہوئی ہو، (2) کتاب کے اوراق مفقود ہوں، یا (3) غلط کتاب فراہم کی گئی ہو۔

کتاب کی دستیابی: تمام کتابوں کی تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں، لیکن اسٹاک کی تبدیلی کے باعث بعض اوقات کتاب دستیاب نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں ہم آپ کو آگاہ کریں گے اور آپ کی پیشگی بھیجی گئی رقم فوری طور پر واپس کردی جائے گی۔

رقم واپسی کی ضمانت: جب آپ آرڈر بُک کرتے ہیں اور رقم ادا کرتے ہیں، تو ہم آپ کو یہ ضمانت دیتے ہیں کہ اگر کتاب ہمارے اسٹاک میں موجود ہوئی تو ہم اسے ضرور فراہم کریں گے۔ اگر کتاب دستیاب نہ ہو تو آپ کی رقم بلا تاخیر واپس کردی جائے گی۔ لہذا، آرڈر کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ضروری نہیں کہ ہر کتاب ہمیشہ ہمارے اسٹاک میں موجود ہو۔

Terms and Conditions for Purchases

We are committed to providing our valued customers with the highest quality service. Our goal is to ensure your complete satisfaction with our services, and to avoid any misunderstandings or complaints. To ensure transparency and smooth transactions, the following terms and conditions are necessary:

Address Accuracy: When placing an order, please provide a complete and accurate address, including street name, area, road, and house number. If the provided address is incorrect and the parcel is returned, the cost of reshipping will be borne by you.

Paper and Book Quality: The type of paper used in our books is clearly mentioned in the details provided for each book on our website. Please review the paper quality and size of the book before placing an order. Complaints regarding paper or size after delivery will not be accepted.

Tracking Information: After dispatch, a tracking code will be sent to you via WhatsApp or email. If you do not receive the parcel within 3 to 5 business days, please contact your nearest TCS office with the provided tracking code or notify us so that we can follow up on your behalf.

Delivery Method: We primarily use TCS for deliveries. If you prefer another courier service, full advance payment is required, and after dispatch, all responsibility for the parcel will lie with you. For TCS deliveries, we assume full responsibility until delivery is completed.

Pricing and Discounts: All prices listed on our website include delivery charges. Further discounts are not available, except for orders exceeding PKR 10,000. For such orders, you may contact us via WhatsApp or email to discuss possible discounts.

Order Confirmation: Once an order is placed, it is considered a binding agreement. Canceling the order without a valid reason is unethical and non-compliant with Islamic principles. Refusing to accept the delivery without cause is considered fraudulent and sinful.

Quality Assurance: We thoroughly inspect all books before dispatch. However, if you receive a damaged or faulty book, please notify us immediately, and we will send you the correct book.

International Shipping: We currently do not offer international shipping. Orders from India will be canceled without prior notice. For other countries, books can be shipped via DHL, and the full shipping cost will be communicated to you in advance. Orders from other countries must be paid in advance through Western Union, with all DHL charges borne by the customer.

Return Process: If a return is required, please record a video while unboxing the parcel and send it to us. Returns will only be accepted in the following cases: (1) The book is damaged, (2) Pages are missing, or (3) The wrong book was sent.

Book Availability: Detailed information about each book is listed on our website. However, due to stock changes, some books may be out of stock. In such cases, we will inform you and refund any advance payment as quickly as possible.

Refund Guarantee: When you place an order and make a payment, we guarantee that if the book is available in our stock, it will be dispatched. If the book is not available, your payment will be fully refunded without delay. Therefore, before placing an order, please be aware that the availability of the book in our stock is not always guaranteed.

Pin It on Pinterest

Share This