Description
صحاح ستہ میں امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ کی جامع ترمذی کو خاص فضیلت و اہمیت حاصل ہے ۔ یہ کتاب شرح تقریرات ترمذی حضرت مولانا موسیٰ روحانی بازی کی تقریرات سے استفادہ کرکے تیارکی گئی ہے ۔ ملتان کے ایک عالم دین مولانا عبدالخالق صاحب جو کہ مولانا موسیٰ روحانی بازی رحمہ اللہ تعالیٰ کے تلمیذ خاص تھے ۔ انہوں نے دورہ حدیث کے سال میں حضرت کی درسی تقریر قلمبند فرمائی تھی ۔
پھر اس کتاب میں جامعہ خیرالمدارس کے استاذ الحدیث حضرت مولانا علامہ شبیر احمد کشمیری رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیان فرمودہ تشریحات کو بھی جزو شرح بنا دیا گیا ہے ۔
اس شرح میں مکمل متن معرب ہے اور ہر حدیث کا ترجمہ اور تشریح آسانی کی حامل ہے ۔ یعنی بہت عام فہم اور تسہیل شدہ ہے ۔
دو جلدوں اور چار حصوں میں کتاب الطہارۃ سے لے کر “ابواب الجنائز عن رسول اللہ” تک شرح بیان کی گئی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5474380812688308/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.