Description
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا نبی دنیا میں نہیں آئے گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے انسانوں کے نبی ہیں ۔ اب روز قیامت تک صرف اور صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت ہی چلے گی ۔
اب نوع انسانی کو شریعت محمدی کے مطابق ہی اپنی زندگی گزارنی ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ کے اس پیغام کو کہ جسے پھیلانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے سب سے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے شب و روز ایک کردئیے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس و مطہر جماعت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے دنیوی عیش و عشرت کو ترک کرکے اپنی زندگیاں اسی راہ میں کھپا دیں ۔ ہر وہ شخص جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمتی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے پیغام کو دل و جان سے تعلیم کرتا ہے ۔ اُس پر لازم ہے کہ اس پیغام کو اپنی بساط کے مطابق دنیا میں پھیلائے ۔
اس کتاب میں مبلغ اسلام حضرت مولانا طارق جمیل مدظلہ العالی کی سولہ یادگار تقاریر کا خوبصورت مجموعہ ہے ۔ آپ اس کتاب کو پڑھ کر محسوس کریں گے کہ عہد حاضر میں اس پیغام پر عمل کرنے اور اسکو دنیا میں پھیلانے کی کس قدر اشد ضرورت ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5623620151084830/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.