خطبات حکیم الاسلام قاری طیب

خطبات حکیم الاسلام قاری طیب

سابقہ مہتمم دارالعلوم دیوبند انڈیا حضرت حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

افکار قاسم نانوتوی وشاہ ولی اللہ کے ترجمان ۔

 4500.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند انڈیا ۔
بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں ۔ مولانا کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ان کے دور اہتمام میں دارالعلوم دیوبند نے بہت ترقیات حاصل کیں ۔ دارالعلوم اساتذہ اور طلبائے کرام کے لئے ہر دلعزیز ادارے کے طور پر متعارف ہوا ۔
قاری صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کے متعدد ممالک کے دورے کئے اور تقسیم ہند کے بعد کئی مرتبہ پاکستان بھی تشریف لائے ۔
قاری طیب صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی دوسری بڑی خوبی یہ کتاب ہے ۔ یعنی وہ افکار و نظریات، جن کا تعارف ہمیں حجۃ الاسلام مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی متعدد کتابوں میں ملتا ہے لیکن یہ افکار ونظریات ہمیں سمجھ نہیں آتے تھے ۔ عام لوگ انکو سمجھنے سے قاصر تھے ۔
قاری طیب صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے انکو عام فہم انداز میں عوام و خواص کے سامنے پیش فرمایا۔ یہ حکمتِ قاسمیہ کے ترجمان اور شارح تھے ۔
مولانا طیب قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ان خطبات میں عوام کی اصلاح اور اجتماعی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے اور اسلام کی تعلیمات کو عقلی بنیادوں پر انتہائی سہل انداز میں پیش کرنے کے موضوعات شامل ہیں ۔
مولانا نے امام شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے افکار کو آسان انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کیا ۔ انکی تحریر، تقریر اور تصانیف و مجالس میں ولی اللہی رنگ کچھ اس انداز سے غالب تھا کہ انہیں سننے اور پڑھنے والا ان سیاسی، معاشی اور سماجی تصورات کو بھت اچھی طرح سمجھ لیتا ہے ۔
یہ خطبات حکیم الاسلام بہت تحقیقی اور علمی خطبات ہیں لیکن انکی خاصیت یہ ہے کہ اتنے عام فہم اور سادہ انداز میں ہیں کہ عوام الناس بھی انکو بہ آسانی سمجھ لیتے ہیں اور بالخصوص علمائےکرام کے لئے تو یہ قیمتی خزانے سے کم نہیں ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5624188347678391/923450345581

Additional information

Weight4.580 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

2926 Total

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktabatul Ilm

Shipping Charges

FREE

Written By

Qari Muhammad Tayyab Sahb RA

Volume/Jild

12 Volumes / 5 Jild