Description
اکابر علمائے دیوبند میں حضرت حکیم الاسلام رحمہ اللہ تعالیٰ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے ۔ ہمارے قلم میں اتنی سکت نہیں کہ اُنکا تعارف بیان کرسکیں ۔ دارالعلوم دیوبند نے آپکے دور اہتمام میں جو ظاہری و معنوی ترقی کی ہے اُسکی مثال سے ماضی وحال خالی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپکو ظاہری باطنی حسن صورت اور حسن سیرت سے نوازا تھا ۔ تحریر کا میدان ہو یا معرکہ تقریر ہو ۔ آپ ہر دومیدان میں ماہر شہ سوار تھے ۔
اس کتاب کے واقعات کی اکثریت کا تعلق اہل علم و فضل اور اسلاف و مشائخ عظام سے ہے ۔ ایسی مبارک شخصیات کا تذکرہ حکیم الاسلام حضرت مولانا طیب قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ کے انداز بیان کے ساتھ گویا نور علی نور کے مترادف ہے ۔
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ ہمارے مہربان جناب محترم صوفی محمد راشد صاحب نے کافی عرصہ قبل خطبات حکیم الاسلام سے واقعات کی نشاندہی کی تھی ۔ جسے ادارہ تالیفات اشرفیہ نے ازسر نو مرتب کرکے مزید واقعات کے اضافہ کے ساتھ شائع کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8805706996121042/923450345581