Description
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعثت کے بعد تئیس سال میں صرف اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اپنی رسالت کی تبلیغ نہیں فرماتے رہے بلکہ امت مسلمہ کے لئےایک مکمل نظام اور علیحدہ شریعت نہ صرف دے گئے بلکہ اپنی عملی زندگی اور اپنے خلفائے راشدین کی مبارک زندگیوں کو موجب ہدایت فرماگئے ۔
اسلام نے کمال جامعیت کے ساتھ مکمل زندگی گزارنے کا ایک مکمل نظام دیا ہے جس میں سب سے اہم چیز “اتباع سنت” ہے ۔ جو پیدائش سے لے کر موت تک کے تمام امور پر محیط ہے ۔ خیر القرون سے تاہنوز جملہ صلحاء کی زندگی میں جو چیز سب سے عیاں ہے وہ “اتباع سنت” کے اہتمام کی فکر ہے ۔
اتباع سنت وہ عظیم دولت ہے جسکے ذریعے بندہ بہ آسانی اللہ تعالیٰ کی ولایت و قرب کے درجات پر فائز ہوسکتا ہے ۔ یہی وہ عظیم نعمت ہے جسکی بجا آوری پر بندہ حقیقۃً پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں ہے اگرچہ وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو ۔ لیکن اگر کسی کی زندگی اتباع سنت کے مطابق نہیں ہے اور وہ روضہ مبارک کی جالیوں سے چمٹا ہوا ہے تو وہ درحقیقت دور ہے ۔
ہر دور کے اہل علم نے اتباع سنت کے موضوع پر کتب و رسائل تحریر فرمائے ہیں ۔ ہمارے دور میں عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ نے سنت کی اتباع کے شوق میں تمام مسنون اعمال جمع کئے تھے علاوہ ازیں مفتی عبدالحکیم سکھروی رحمہ اللہ تعالیٰ کا رسالہ “علیکم بسنتی” بھی مسنون اعمال پر مشتمل مفید رسالہ ہے ۔
اس کتاب میں متفرق بیسیوں کتابوں اور رسالوں کے مختلف پھول اکٹھے کئے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5462931010502453/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.