پراپرٹی کے مسائل و احکام

پراپرٹی کے مسائل و احکام

زمین و جائیداد کے کاروبار، اسکی زکوٰۃ اور ٹیکس کے شرعی مسائل و احکام پر مشتمل پہلی مرتبہ مفصل کتاب ۔
از ناشر اسلامک ریسرچ سنٹر

 1390.00

Out of stock

Product Details

پراپرٹی کے مسائل و احکام

اس کتاب میں قرآن و سنت اور آثار صحابہ وتابعین سے حاصل ہونے والے شرعی اصول کی روشنی میں پراپرٹی سے متعلقہ مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے ۔ مصنف لکھتے ہیں کہ ہمارے ہاں راولپنڈی میں ایک تجارت اور کاروبار کے متعلق لوگوں کی رہنمائی کے لئے اسلامک ریسرچ سنٹر کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے جس میں دارالافتاء کا شعبہ بھی ہے اور اپنی بساط حد تک لوگوں کی جانب سے زبانی تحریری اور سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں ۔

قرآن و سنت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں لوگوں کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔ ہمارے ہاں چونکہ پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس وجہ سے پراپرٹی کے کاروبار سے متعلقہ سوالات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ ان سوالات میں ماشاء اللہ العزیز بڑی بڑی مشہور پراپرٹی کمپنیاں اور گروپ بھی شامل ہیں ۔ جن کی طرف سے مسلسل رابطہ اور ہر کام اور پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے اسکے بارہ میں مکمل مشاورت اور شرعی رہنمائی حاصل کی جاتی رہی ۔ ان میں خالد اعوان ایسوسی ایٹ، ثقلین مشتاق ہائٹس بطور خاص قابل ذکر ہیں ۔ انہوں نے شرعی ایڈوائزری بورڈ کی ذمہ داری مجھے سونپ رکھی ہے ۔

بہرصورت اس پورے عمل میں پراپرٹی کے کاروبار کے بارہ میں سوالات اور انکے جوابات کا ایک خاصا مواد ہمارے ہاں جمع ہوگیا ہے دوسری طرف بہت سارے کاروباری حضرات کی طرف سے یہ تقاضارہا ہے کہ ایک ایسی کتاب ہونی چاہئے جس میں پراپرٹی کے احکام جمع ہوجائیں ۔

اس کتاب میں زمین کو آباد کرنے، اجارہ و مساقاۃ، مزارعت اور ارض موات کی تفاصیل بیان کی گئی ہیں ۔ نیز پراپرٹی کی تجارت اور کاروبار کے احکام بھی بیان کئے گئے ہیں ۔
حقِ شفعہ، حق مرور، حق تسییل اور حق شرف کی بھی تفاصل ہیں ۔

جدید معاہدات، زمین کی رجسٹریشن، بکنگ اور قبضہ کی جدید صورتوں کا معاملہ بھی واضح کیا گیا ہے ۔

کمیشن، دلالی اور رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی پوری طرح بیان کیا گیا ہے ۔

پھر اخیر میں پراپرٹی کی زکاۃ، پراپرٹی کے ٹیکس اور ظالمانہ حکومتی ٹیکس سے بچنے کے حیلے بتائے گئے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5847053645387799/923450345581

Additional information

Weight0.554 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

385

Delivery Time

5-7 Working Days

Published By

Islamic Research Centre

Paper Quality

Fine

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/11jcvWPp0Ck0tGzf03tkDApdwrcjxR8uB/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Mufti Manzoor Ahmad

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔