Description
آج کل ہر کسی میں یہ مرض پھیلتا جارہا ہے کہ دوسروں کے عیوب اور گناہوں کو اچھالتے ہیں ۔ یہ مرض اسی لئے پیدا ہوتا ہے کہ جب اپنے گناہوں پر نظر نہ ہو ۔
یہ کتاب گناہوں کی فہرست پر مشتمل ہے ۔ اس کو پڑھ کر آپ اپنا محاسبہ کرسکتے ہیں کہ آپ خود کن گناہوں میں مبتلا ہیں اور کون کون سے گناہ شیطان آپ سے ہر وقت کروارہا ہے ۔ اپنے گناہوں پر جب نظر پڑے گی تو زیادہ سے زیادہ عبادت کا حوصلہ پیدا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی پہچان ہوگی اور توبہ استغفارکی توفیق ہوگی ۔
مترجم مولانا محمد ظفر صاحب لکھتے ہیں کہ اس کتاب کو قارئین کے مطالعے کے لئے پیش کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ان گناہوں سے آگاہی حاصل ہوجائے جنہیں قرآن و سنت میں کبیرہ گناہوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے ۔ یہ گناہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں ۔
علامہ ابن حجر مکی رحمہ اللہ تعالیٰ نے تمام کبیرہ گناہوں کو دوقسموں میں تقسیم کردیا ہے اور باطنی کبائر اور ظاہری کبائر کا نام دیا ہے ۔ کیونکہ بعض وہ کبیرہ گناہ ہیں جن کا تعلق انسان کے قلب و باطن سے ہے اور بعض کبیرہ گناہ ایسے ہیں جن کا تعلق انسان کے ظاہر اور اعضاء وجوارح سے ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5207850642652465/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.