Product Details
اسلامی اداؤں اور آرزؤں کا حسین وجمیل انداز “دعا” ہے ۔ دعا خواہ اخروی سرفرازی وکامرانی کے لئے ہو یا دنیوی اغراض و مقاصد کے لئے ہو، خواہ شاہ وگدا کی ہو یا انبیاء و مرسلین کی ہو سب دعاؤں کا ملجا و ماویٰ ایک ہی ہے ۔ سب کا داتا اور سب کو دینے والا صرف ایک ہی ہے ۔
فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی وانفرادی دعا کا پاکیزہ عمل عہد صحابہ سے اب تک تواتر کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ ائمہ کرام، محدثین عظام، مفسرین و فقہائے کرام، اور علماء و مشائخ ومفتیان امت سب ہی اسکے مسنون و مستحب اور محبوب و مرغوب عمل ہونے کے قائل اور فاعل تھے ۔
مصنف مولانا عبدالمعبود نے علمی و تحقیقی کتابوں سے دلائل اور اثبات جمع کئے ہیں ۔ اس کتاب میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ حوالہ جات کے نقل و اخذ میں پوری احتیاط کی جائے ۔ تاہم سہو ولغزش انسان کے خمیر میں شامل ہے ۔
یہ کتاب بڑی محنت شاقہ کے بعد احادیث و آثار، محدثین و مفسرین، فقہائے کرام کی آراء اور بالخصوص عمائدین واکابرین دیوبند جن کا علم و زہدو وتقویٰ اور فہم و فراست مینارہ نور اور سنت نبوی کا عکس جمیل گردانا جاتا ہے ۔ یہ کتاب اکابر کے ارشادات، تعامل، فتاویٰ اور مباحث پر مبنی علمی و تحقیقی دستاویز ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5816955931693104/923450345581
Additional information
Weight | 0.306 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 197 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktaba Rahmania |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1qyxVcFcPTaO_Fzt-KHzTjZWrR9hhp6Lv/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Muhammad Abdul Mabood |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔