Description
خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ تعالیٰ ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہر دلعزیز خلیفہ تھے ۔ اُنکے اس مجموعہ کا مطالعہ اہل معرفت کی حقیقی محبت کو دوچند کرتا ہے ۔ آج ایک صدی کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ کلام اولیاء اللہ میں برابر پڑھ کر سنایا جاتا ہے ۔
خطباء، مبلغین، صوفیائے کرام اور عوام الناس اپنی مجالس میں حضرت کے اشعار سنا کر سامعین کے دلوں میں اللہ کی محبت کی چنگاری بھڑکاتے ہیں ۔ خود بھی روتے ہیں اور دوسروں کو بھی رلاتے ہیں ۔
بالخصوص اس کتاب میں دو مجموعے اشعار کے یعنی مراقبہ موت اور اصلی گھر ۔ یہ دونوں بہت مقبول ہوئے ہیں ۔
یہ کشکول مجذوب کا جدید ترین ایڈیشن ہے جو ادارہ تالیفات اشرفیہ نے شائع کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5536257036501977/923450345581