Description
علامہ طنطاوی رحمہ اللہ تعالیٰ ایک بہت بڑے عالم دین گزرے ہیں ۔ مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ استاذ علی طنطاوی عصر حاضر کے عظیم ادیب وانشاء پرداز ہیں ۔ انکی تحریر حسن لطافت، لفظی قوت اور قدیم و جدید محاسن کی جامع ہے ۔ عربی زبان پر قدرت اور فصیح و بلیغ تعبیر کی مہارت ان کا طرہ امتیاز ہے ۔ وہ صف اول کے صاحب طرز ادباء میں شمار کئے جاتے ہیں ۔
علامہ طنطاوی رحمہ اللہ تعالیٰ خود اپنی اس کتاب کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ میں اپنی اس کتاب کو سبھی تصنیفات سے افضل مانتا ہوں ۔ اس لئے کہ میں نے تاریخ اسلام کے خوب صورت ترین صفحات پیش کئے ہیں ۔ نیز اس میں ادب کا ایک نیا طرز اختیار کیا ہے کہ ہر کہانی کا جوہر تو وہی ہے جو کہ ہماری تاریخ میں ایک حقیقتاً واقعہ کے طور پر موجود ہے مگر اسکے دائیں بائیں کے پہلوؤں پر میں نے حاشیہ آرائی بھی کی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/4233223590135056/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.