Description
فقیر رحم الٰہی شاہ لکھتے ہیں:۔
اے میرے عزیز دوست ! دعا اور دوا میں بلکہ دنیا کی ہر شے میں اللہ تعالیٰ نے ایک خاصیت و صفت رکھی ہے ۔ اگر طریقہ اور ترکیب استعمال صحیح ہو تو اثرات واضح ہوتے ہیں ۔
بے طریقہ اور بے اصولا جو بھی کام ہوگا اُس میں فائدے کی بجائے ہمیشہ نقصان ہوگا ۔ بعض لوگ بے ترتیبی سے تعویذ لکھتے ہیں جب کوئی اثر نہیں ہوتا تو عملیات کو بدنام کرتے ہیں ۔
جس طرح ہر چیز روٹی، چپاتی، سالن، قورما وغیرہ وغیرہ ہر ایک کا قاعدہ ہوتا ہے اسی طرح ان اعمال مؤثرہ کا بھی قاعدہ ہوتا ہے ۔ اگر بے قاعدہ کام ہوگا تو ذرہ بھی فائدہ حاصل نہ ہوگا ۔
میں نے جو عاملین فن سے اور پیران طریقت سے چند قاعدے سیکھے ہیں وہ مختصرا اس کتاب میں تحریر کررہا ہوں ۔
Reviews
There are no reviews yet.