شوق وطن از حضرت تھانوی رحمہ اللہ
شوق وطن از حضرت تھانوی رحمہ اللہ
ہر مسلمان کے اصلی وطن یعنی آخرت کی نعمتون کا ذکر ، اُس کا شوق و فکر، اور اللہ تعالٰی کی محبت دلوں میں راسخ کرنے کے لیے نہایت مفید تصنیف
₨ 350.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
ہر انسان کی زندگی کا دارومدار حسن خاتمہ پر ہے ۔ زندگی میں انسان کی حالت کیسی ہی اچھی ہو اگر خاتمہ اچھا نہ ہوا تو ناکامی ہی ناکامی ہے ۔ اور بقول علامہ شعرانی رحمہ اللہ تعالیٰ “حسن خاتمہ کی حقیقت یہ ہے کہ مرتے وقت مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ اچھا گمان ہو اور سوئے خاتمہ یہ ہے کہ مرتے وقت انسان کو اللہ کے ساتھ برا گمان ہو”۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا یہ رسالہ شوق وطن بہت مفید اور نافع ہے کیونکہ اسکو پڑھ کر ہر مسلمان کا دل اللہ تعالیٰ سے ملنے کا مشتاق اور آخرت کا گرویدہ ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نیک گمان اور خاص درجہ کی محبت پیدا ہوجاتی ہے ۔
اس کانام شوق اس وجہ سے رکھا گیا ہے کہ آخرت ہمارا اصلی وطن ہونے کی وجہ سے شوق کرنے کے قابل ہے جسکو ہماری غفلت نے بالکل بھلا دیا ہے ۔ اس کتاب میں اسی غفلت کو دور کرکے اصلی گھر کا شوق دلایا گیا ہے ۔ یہ کتاب بفضلہ تعالیٰ اس کام کی ہوگئی ہے کہ موت کے خوف اور گھبراہٹ کے موقع پر اگر اسکو پڑھ کر سنایا جائے یا چھوٹے یا بڑے مجمع میں پڑھ کر سنائی جائے تو ان شائ اللہ تعالیٰ بجائے غم کے خوشی اور بجائے وحشت کے دل بستگی اور بجائے پریشانی کے اطمینان و سکون پیدا ہوجائے گا ۔
Additional information
Weight | 0.130 kg |
---|---|
Binding Type | Card Cover |
Number of Pages | 119 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Idarah Islamiyat |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Ashraf Ali Thanvi RA |