میاں بیوی کا مقدس رشتہ ۔ کامیاب بنانے والی 5 کتابیں
میاں بیوی کا رشتہ بلاشبہ زندگی کا سب سے پیارا، نازک اور ایک دوسرے کو سنبھالنے والا رشتہ ہے۔ اس کی بنیاد صرف ساتھ رہنے پر نہیں بلکہ دلوں کے جڑنے، احساسات کے ملنے اور زندگی کے ہر موڑ پر ایک دوسرے کا سہارا بننے پر قائم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں اس رشتے کی اہمیت بے حد زیادہ ہے، کیونکہ جب میاں بیوی کے درمیان محبت، احترام اور سمجھ بوجھ موجود ہو تو نہ صرف ان کی اپنی زندگی پرسکون ہوتی ہے بلکہ ان کے ذریعے پورا گھر، پھر خاندان اور بالآخر پورا معاشرہ بھی مستحکم ہو جاتا ہے۔ یوں کہیے کہ یہ رشتہ ایک بہت بڑے درخت کی جڑ ہے۔ اگر جڑ مضبوط ہو تو پورا درخت سرسبز رہتا ہے، اور اگر جڑ کمزور پڑ جائے تو سارا نظام بے توازن ہو جاتا ہے۔
Table of Contents
اسلام نے بھی اس رشتے کو غیر معمولی اہمیت دی ہے ۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے تعلق کو لباس قرار دیا، یعنی دونوں ایک دوسرے کی پردہ پوشی، حفاظت اور زینت کا ذریعہ ہیں۔ یہی ایک لفظ اس رشتے کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔ احادیث میں بھی بارہا یہ ترغیب دی گئی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک اختیار کریں، خوش دلی سے رہیں، اور گھر کو محبت سے آباد رکھیں۔ نبی کریم ﷺ نے بہترین انسان اسے قرار دیا جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھے۔ یہ تعلیمات ثابت کرتی ہیں کہ اسلام اس تعلق کو صرف ایک دنیاوی ضرورت نہیں بلکہ ایک روحانی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری کے طور پر دکھاتا ہے۔
اگر آپ غور کریں تو اس رشتے میں وہ طاقت موجود ہے جو انسان کی زندگی بدل سکتی ہے—خوشیوں میں اضافہ ہوتا ہے، غموں میں سہارا ملتا ہے اور خوابوں کی تکمیل کے لئے ہمت ملتی ہے۔بہت سارے اور رشتے اسی رشتے سے جنم لیتے ہیں۔
خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
آج کی دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے ۔ اور یہ تیزی سے جو تبدیلیاں آرہی ہیں اُن سے میاں بیوی کا رشتہ بھی متاثر ہورہا ہے اور اسمیں بھی بہت سارے احوال بدل رہے ہیں، جہاں ایک طرف یہ رشتہ محبت اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے، وہیں دوسری طرف جدید دور کے رویّے، بے حیائی کا فروغ، اور معاشرتی اقدار میں بگاڑ اس تعلق کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لوگ مستقل رشتے سے زیادہ عارضی تعلقات کو ترجیح دینے لگے ہیں، اور مرد و عورت کے درمیان تعلقات کا تصور تیزی سے بدل رہا ہے۔ مغربی معاشروں میں شادی کی شرح کم ہونا، طلاق کی تعداد بڑھ جانا اور ایک دوسرے کے حقوق و ذمہ داریوں سے فرار جیسے رجحانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ میاں بیوی کا روایتی رشتہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ یہ تبدیلی صرف اخلاقی زوال نہیں بلکہ ذہنی دباؤ، تنہائی اور معاشرتی بے ربطی جیسے المیوں کو بھی جنم دے رہی ہے۔مگر اس کے برعکس اسلامی ممالک میں ابھی بھی اس رشتے کی مضبوطی نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے۔
خاص طور پر پاکستان میں بھی اس رشتہ کی مضبوطی اور اہمیت کو سمجھا جاتا ہے مگر بے حیائی اور مغربی طرزِ زندگی کی نقل کے شوق کے باعث دباؤ ضرور بڑھ رہا ہےاور نوجوان نسل میڈیا، سوشل پلیٹ فارمز اور غیر روایتی خیالات سے متاثر ہو رہی ہے۔نتیجتاً اس پاکیزہ رشتے میں دراڑیں پڑنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں غور کرنا ضروری ہے کہ اگر ہم نے اپنے خاندانی ڈھانچے کو نہیں سنبھالا تو وہی انجام ہمارے معاشرے کا بھی ہو سکتا ہے جو دیگر ممالک کا ہوا۔
طلاق اور خلع میں اضافہ ہورہاہے
یہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ پانچ سے چھ سال کے دوران میاں بیوی کے درمیان طلاق اور خلع کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور یہ بات کسی بھی مسلمان، سمجھدار اور حساس دل انسان کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ایک ایسا رشتہ جسے محبت، برداشت اور اعتماد پر قائم رہنا چاہیے تھا، وہ ذرا سی تلخی، معمولی غلط فہمی یا وقتی غصے کے باعث ٹوٹنے لگا ہے۔ مرد اور عورت ایک دوسرے سے جلد بیزار ہو جانے لگے ہیں، بات چیت میں سختی اور زبان میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے، اور بدگمانی دلوں میں ایسی جگہ بنا لیتی ہے کہ پھر کوئی دلیل، کوئی محبت اور کوئی رشتہ اسے نکال نہیں پاتا۔ جب میاں بیوی ایک دوسرے سے تنگ آ کر الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ صرف ایک رشتہ نہیں توڑتے بلکہ دو خاندانوں کے جذبات، بچوں کے مستقبل، اور معاشرے کے اخلاقی توازن پر بھی گہرا زخم لگا دیتے ہیں۔
یہ مرحلہ صرف قانونی یا سماجی نہیں بلکہ جذباتی طور پر بھی نہایت دردناک ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو کبھی ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتے تھے، وہ اچانک ایک دوسرے کے وجود سے ہی بےزار ہو جاتے ہیں۔ اسلام طلاق کی اجازت ضرور دیتا ہے، لیکن اسے مبغوض ترین حلال قرار دیتا ہے، یعنی وہ راستہ جسے اختیار تو کیا جا سکتا ہے مگر انتہائی مجبوری کی حالت میں۔ افسوس ہے کہ ہمارا معاشرہ اس معاملے میں جلد بازی کا شکار ہو چکا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر عدم برداشت، خود غرضی، سوشل میڈیا کی غلط ترجیحات، مادیت پرستی اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے انکار جیسے عوامل اس رشتے کو کمزور بنا رہے ہیں۔ نتیجتاً گھر ٹوٹ رہے ہیں، بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، اور معاشرتی انتشار بڑھ رہا ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ ہم اس بڑھتے ہوئے رجحان کی جڑ تک کیسے پہنچیں؟ کیا وجہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو وقت، توجہ اور احترام دینے پر آمادہ نہیں رہتے؟ اور سب سے بڑھ کر، وہ اسلامی اصول جو اس رشتے کو مضبوطی دیتے ہیں، وہ کہاں کھو رہے ہیں؟
سب سے بڑی کمزوری اور اصل وجہ
تو دوستو! سچ بات یہ ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں بڑھتی ہوئی ان کمزوریوں کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ نکاح صرف ایک سماجی معاہدہ نہیں بلکہ ایک مقدس اسلامی فعل ہے، جسے سنتِ نبوی، عبادت اور بندگی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ شادی، ولیمہ، حق مہراور رخصتی وغیرہ یہ سب محض رسمیں نہیں بلکہ ایسے اعمال ہیں جن کے بارے میں اسلام نے نہایت تفصیل سے رہنمائی فراہم کی ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ مسلمان ہوتے ہوئے بھی ہم اپنی عملی زندگی میں ان تعلیمات کو یا تو نظرانداز کر رہے ہیں یا انھیں اپنی خواہشات اور سہولت کے مطابق بدل کر ادا کرتے ہیں۔ یہی وہ نکتہ ہے جو خرابیوں کا باعث بن رہا ہے ۔ اسلامی اقدار کو اپنی خواہشات اور رسم و رواج کے مطابق استعمال کررہے ہیں ۔
نکاح کے بارے میں قرآن و حدیث میں جو رہنمائی ملتی ہے، اس کا مقصد میاں بیوی کو محبت، سکون، وفاداری اور باہمی ذمہ داریوں کے رشتے میں جوڑنا ہے۔ اسلام نے شوہر کو شفقت، حفاظت اور رزق کی ذمہ داری دی، جبکہ بیوی کو احترام، وفاداری اور گھر کی نگہداشت کا مقام عطا کیا۔ دونوں کو ایک دوسرے کا “لباس” کہا گیا، یعنی ایک دوسرے کی خامیوں کو چھپانے، سہارا دینے اور خوبصورتی بڑھانے والا وجود۔ مگر جب یہ اصول پسِ پشت ڈال دیے جاتے ہیں اور ہم سوشل میڈیا کے مشورے، خودغرض خواہشات یا غیر اسلامی رویوں کو اپنا لیتے ہیں تو یہی رشتہ جو رحمت بن سکتا تھا، آزمائش بننے لگتا ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم نکاح کو عبادت سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ اسے محض ایک دنیاوی ضرورت یا وقتی خوشی کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔ شادی سے پہلے اسلامی رہنمائی، بعد از نکاح حقوق و فرائض کی پہچان، غصے اور اختلاف کو سنبھالنے کا طریقہ—یہ سب وہ تعلیمات ہیں جنہیں ہم نے بھلا دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ معمولی رنجشیں بڑے جھگڑوں میں، اور بڑے جھگڑے طلاق جیسے انتہائی فیصلے میں بدل جاتے ہیں۔ اگر ہم دوبارہ اپنی زندگی میں اسلامی اصولوں کو اپنا لیں تو یقین مانیے! گھروں میں محبت لوٹ آئے گی، رشتے مضبوط ہوں گے، اور دلوں میں وہ سکون پیدا ہو گا جس کی تلاش آج ہر شخص کو ہے۔
اسلام میں مکمل تعلیمات موجودہیں
نکاح اور خانہ آبادی کے بارے میں قرآنِ مجید میں نہایت واضح اور جامع احکامات موجود ہیں۔ سورۃ النساء، سورۃ النور، سورۃ البقرہ اور سورۃ الاحزاب سمیت کئی مقامات پر میاں بیوی کے حقوق، ایک دوسرے کے مقام، ازدواجی زندگی کے آداب، جھگڑوں کے حل، طلاق کے اصول اور صلح کے طریقے بڑے ہی حکمت بھرے انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ انہی آیات میں اللہ تعالیٰ بار بار یہ حقیقت یاد دلاتے ہیں کہ شادی محض ایک دنیاوی ضرورت نہیں بلکہ سکون، محبت اور رحمت کا ذریعہ ہے۔ اسی طرح احادیثِ مبارکہ میں رسولِ اکرم ﷺ نے ازدواجی زندگی کے باریک ترین پہلوؤں تک میں رہنمائی عطا فرمائی۔بیوی سے حسنِ سلوک، شوہر کے حقوق، گھریلو ذمہ داریوں میں تعاون، جھگڑوں کو نرمی سے حل کرنے، اور ایک دوسرے کے احترام میں اضافہ کرنے جیسے موضوعات پر بے شمار ارشادات موجود ہیں۔ اگر کوئی سوچے تو یہ رہنمائی ایک مکمل نظامِ خانہ داری پیش کرتی ہے، جس کی حفاظت کے ذریعے گھر محبت اور امن کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔
اصل اور بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ ہمیں رہنمائی نہیں دی گئی، بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اس رہنمائی کو جاننے اور اپنانے کی کوشش ہی چھوڑ دی ہے۔ قرآن موجود ہے مگر ہم پڑھتے نہیں، حدیثیں موجود ہیں مگر ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے، اور نکاح جیسے مقدس عمل کے اصول موجود ہیں مگر ہم اپنی خواہشات، سماجی دباؤ یا دنیاوی رسموں کو ان اصولوں پر ترجیح دینے لگے ہیں۔ جب رشتے دین کی بنیاد پر نہیں، بلکہ غلط توقعات، انا، تعصب، غیر ضروری تقابل اور دنیا پرستی پر قائم کیے جائیں تو پھر صرف اختلافات ہی پیدا ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود دین کی بھرپور رہنمائی کے، گھر ٹوٹ رہے ہیں اور لوگ بے سکون ہو رہے ہیں۔
سچ یہی ہے کہ اگر ہم ان تعلیمات کو سیکھیں، انہیں زندگی کا حصہ بنائیں اور رشتوں کو عبادت سمجھ کر نبھائیں—تو نہ صرف یہ رشتہ مضبوط ہوگا بلکہ ہمارے گھروں میں وہ برکت اور سکون بھی لوٹ آئے گا جس کی کمی آج ہر دل محسوس کر رہا ہے۔
نکاح صرف دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے
نکاح دراصل ایک ایسی خوشی اور اجتماع کا نام ہے جس میں صرف لڑکا اور لڑکی ہی ایک دوسرے سے نہیں ملتے بلکہ دو خاندان باہم جڑتے ہیں اور ایک نئے تعلق کا آغاز ہوتا ہے ۔ جب نکاح ہوتا ہے تو صرف ایک گھر نہیں بلکہ دونوں خاندانوں میں اتفاق اور تعلق کے نئے دروازے کھلتے ہیں۔ لیکن افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ اتنے عظیم اور حساس معاملے کی بنیادیں اکثر بہت کمزور رکھی جاتی ہیں۔ جو معاملات سب سے زیادہ ضروری ہیں، جن پر اس رشتے کی اصل مضبوطی قائم ہوتی ہے—وہی ہماری نظر سے اوجھل رہ جاتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ شادی سے پہلے لڑکی اور لڑکے کو ازدواجی زندگی کے بارے میں کوئی تربیت نہیں دی جاتی۔ انھیں یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ کھانا کیسا ہوگا، مہندی کس جگہ ہوگی، میک اپ کون کرے گا، فنکشن کس ہال میں ہوگا، ویڈیوگرافی کا اسٹائل کیسا ہوگا اور کتنے پیسے خرچ ہوں گے لیکن یہ کوئی نہیں بتاتا کہ “رشتہ کیسے نبھانا ہے؟” ۔۔۔
سچ یہ ہے کہ ہمیں تقریب کی تفصیلات تو ازبر ہوتی ہیں مگر عملی زندگی کے اصولوں کا علم صفر کے برابر ہوتا ہے۔ آج کے نوجوان شادی کو ایک دن کے فنکشن تک سمجھتے ہیں، جبکہ شادی دراصل زندگی بھر کی ذمہ داری ہے۔ ناچ گانے، سٹیج سجاوٹ اور فوٹو شوٹس کے منصوبے تو بنا لیے جاتے ہیں، مگر صبر، برداشت، گفتگو کے آداب، غصے کو قابو کرنا، ایک دوسرے کے حقوق پہچاننا، اور گھر کو محبت سے چلانا—ان چیزوں پر کوئی بات ہی نہیں کرتا۔
جب بنیاد ہی خالی ہو تو عمارت کیسے مضبوط ہوگی؟ یہی وجہ ہے کہ شادی کے چند مہینوں بعد چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں، غلط فہمیاں بڑھتی جاتی ہیں، اور دونوں خاندانوں میں دوریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ اگر نوجوانوں کو ابتدا سے ہی اسلامی اصولوں، اخلاقی ذمہ داریوں، اور ازدواجی زندگی کے عملی طریقوں کی تعلیم دی جائے تو یقیناً گھروں میں محبت بھی بڑھ سکتی ہے اور خاندان بھی مضبوط رہ سکتے ہیں۔
جو چیز سب سے اہم ہے وہی معاشرے سے غائب ہے
افسوس اس بات کا ہے کہ جو چیز سب سے زیادہ سیکھنے کی ضرورت رکھتی ہے، وہی کسی کو سکھائی ہی نہیں جاتی۔ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کو یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ گھر کیسے بسایا جاتا ہے، میاں بیوی نے ایک دوسرے کے ساتھ عملی زندگی میں کیسے رہنا ہے، کون سی باتیں برداشت کرنی ہیں، کن موقعوں پر خاموش رہ کر معاملہ سلجھانا ہے، اور کن جگہوں پر نرمی یا سمجھداری سے رشتہ بچایا جا سکتا ہے۔ اختلافات تو ہر رشتے میں ہوتے ہیں، مگر اختلاف کو دشمنی بننے سے روکنا، غلط فہمی کو بات چیت میں بدل دینا، اور رشتے کو ٹوٹنے سے پہلے سنبھال لینا—یہ ساری چیزیں تربیت مانگتی ہیں، اور بدقسمتی سے یہی تربیت ہمارے معاشرے سے غائب ہے۔
ہم بڑے بڑے فنکشن کی پلاننگ کر لیتے ہیں، مگر یہ بات سوچنے کی زحمت نہیں کرتے کہ شادی ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ زندگی بھر کی ذمہ داری ہے۔ میاں بیوی کے حقوق کیا ہیں، شوہر کو کس موقع پر کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے، بیوی کو کن باتوں میں نرمی دکھانی چاہیے، غصہ آئے تو کیسے سنبھالنا ہے، اختلاف ہو تو گھر کیسے بچانا ہے—یہ سب ایسے موضوعات ہیں جن پر بات کرنا تو دور، ان کا ذکر تک نہیں کیا جاتا۔ والدین کا عمومی جملہ یہی ہوتا ہے: “وقت آئے گا تو سیکھ جائیں گے۔” لیکن سوال یہ ہے کہ جب بچوں کو گاڑی چلانا ہو تو ٹریننگ دیتے ہیں، امتحان دینا ہو تو ٹیوشن دلواتے ہیں، نوکری کرنی ہو تو مشورے دیتے ہیں—تو ازدواجی زندگی جیسے نازک اور بڑے معاملے میں تربیت کیوں نہیں دی جاتی؟
پھر ہوتا یہ ہے کہ جب عملی زندگی میں مسئلے سامنے آتے ہیں، جب جھگڑے بڑھتے ہیں، جب غلط فہمیاں حد سے نکل جاتی ہیں، اور جب میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھنے سے عاجز ہو جاتے ہیں—تو یہی والدین جو کل تک کہہ رہے تھے “وقت آئے گا تو سیکھ جائیں گے”، وہ آج اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ کیونکہ تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے، بات رونے پیٹنے، خاندانوں میں دراڑیں پڑنے اور اکثر طلاق تک پہنچ چکی ہوتی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ نقصان صرف میاں بیوی کا نہیں ہوتا، دونوں خاندان اذیت میں آ جاتے ہیں، اور اگر بچے ہوں تو ان کی پوری زندگی متاثر ہوتی ہے۔
پانچ لازمی کتابیں جو ہر لڑکے اور لڑکی کو پڑھنی چاہئیں
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے عملی قدم کی طرف بڑھیں، اور ان میں سب سے اہم قدم صحیح علم حاصل کرنا ہے۔ایک چھوٹی سی مثال کو سمجھئے کہ گاڑی چاہے کتنی ہی مہنگی، خوبصورت ، جدید اور سہولیات سے آراستہ ہو اگر چلانے والے کو طریقہ نہ بتایا جائے اور رہنمائی نہ کی جائے تو پھر انجام لازمی طور پر ٹوٹ پھوٹ، حادثہ اور گاڑی کی خرابی کی صورت میں آئیگا۔ یہی مثال ازدواجی زندگی اور نکاح پر بھی صادق آتی ہے۔ شادی جتنی چاہے شاندار ہو جائے، سٹیج جتنا چاہے دلکش ہو، میک اپ بے مثال ہو، ہال سجا ہوا ہولیکن اگر۔۔۔ لڑکا اور لڑکی کو رشتہ نبھانے اور شادی کی گاڑی چلانے کے اصول نہیں آتے، تو یہ خوبصورتی چند ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جاتی ہے اور رشتہ مسائل، بیزاری اور ٹوٹ پھوٹ کے خطرات میں گھِر جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان شادی سے پہلے وہ علم حاصل کریں جو انہیں اس مقدس رشتے کو صحیح طریقے سے نبھانے کا طریقہ سکھا سکے۔اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ کتابیں جو شادی شدہ زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیونگ مینوئل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کتابوں کے مطالعہ سے دلوں میں نرمی، مزاج میں شائستگی اور رویہ میں خوبصورتی پیدا ہوگی۔

یہ پانچ کتابیں ایسے قیمتی خزانے کی طرح ہیں جنہیں ہر لڑکے اور ہر لڑکی کو شادی سے پہلے لازمی پڑھ لینا چاہیے۔ پہلی کتاب “شادی سے پہلے” ہے، جو نوجوان کے ذہن میں شادی کی حقیقت کا صحیح نقشہ بناتی ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ شادی کے بعد دراصل کیا ہوتا ہے، کس طرح سوچنا چاہیے، ذمہ داریاں کیسے نبھائی جاتی ہیں، اور رشتے کو محبت و حکمت کے ساتھ کیسے سنبھالا جاتا ہے۔ یہ کتاب اُن غلط توقعات کو بھی درست کرتی ہے جو میڈیا اور معاشرہ انسان کے ذہن میں بٹھا دیتے ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات لڑکے یا لڑکی کو یہ تک نہیں معلوم ہوتا کہ ازدواجی زندگی کے بنیادی اصول کیا ہیں۔ اس کتاب کی تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں:۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/ssp/

دوسری کتاب “شادی مبارک” ہے، جو اس مقدس رشتے کے آداب، شرعی اصول، میاں بیوی کے حقوق و ذمہ داریوں، اور خاص طور پر مسنون دعاؤں اور روحانی وظائف کا بہترین مجموعہ ہے ۔ یہ کتاب شادی کو محض دنیاوی بندھن نہیں بلکہ ایک عبادت اور سنت سمجھ کر نبھانے کی راہ دکھاتی ہے۔ اس میں ایسے عملی مشورے اور مسنون اعمال شامل ہیں جن پر عمل کر کے گھر میں محبت، شفقت، برکت اور سکون میں اضافہ ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ شادی کے بعد پہلی ہی رکاوٹوں پر گھبرا جاتے ہیں، لیکن اگر وہ اس کتاب کی رہنمائی پہلے حاصل کر لیں تو زندگی کہیں زیادہ آسان ہو سکتی ہے۔ تفصیلات یہاں دیکھیں:۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/smk/

تیسری کتاب “دولہا دولہن کے لیے قیمتی نصیحتیں” ہے، جو اللہ والوں کے تجربات، مشاہدات، قیمتی باتوں، اخلاقی حکمتوں اور عملی نصیحتوں کا بہترین مجموعہ ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ رشتے میں جھگڑا ہو جائے تو رویّہ کیا ہونا چاہیے، ایک دوسرے کا لحاظ کیسے کرنا ہے، اور محبت بھرے گھر کو کب اور کیسے سنبھالنا ہے۔ یہ ایک بہت مؤثر اور شاندار کتاب ہے کیونکہ اسمیں بہت سارے اولیاء اللہ کے اقوال اور نصیحتیں جمع کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات اس لنک پر دیکھ لیجئے :۔
https://kitabfarosh.com/product/ddqn/
چوتھی کتاب “پرسکون گھر” ہے، جو میاں بیوی کی گھریلو زندگی کی نفسیاتی اور عملی تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ شوہر اور بیوی مشکل وقت میں، غصے کی حالت میں، یا اولاد کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والی ذمہ داریوں کے دوران گھر کو کس طرح پرسکون رکھ سکتے ہیں۔ گھر میں سکون لانا آسان نہیں، مگر اس کتاب میں وہ حکمتیں موجود ہیں جن پر عمل کر کے جھگڑوں کو ختم،کرکےگھریلو فضا کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات ملاحظہ کریں:۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/psg/
اور آخر میں پانچویں اور سب سے دلکش کتاب “خوشحال گھرانہ” ہے، جس کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ خوشحال گھر محبت، اخلاق اور نرم رویے سے بنتا ہے۔ یہ کتاب مولانا طارق جمیل صاحب کے افادات سے مرتب کی گئی ہے، اس لیے اس میں مولانا طارق جمیل صاحب کے مزاج کی طرح خاص روحانیت، نرمی اور تاثیر موجود ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ میاں بیوی اگر تھوڑا سا اخلاق، تھوڑا سا معاف کرنا، اور تھوڑا سا پیار اپنی زندگی میں شامل کر لیں تو یہ چھوٹے چھوٹے اعمال گھر کو جنت بنا دیتے ہیں۔ مزید تفصیلات یہاں پر دیکھئے:۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/klg
یہ پانچوں کتابیں مل کر ایک ایسا مکمل نصاب بن جاتی ہیں جو نوجوانوں کو شادی کی اصل حقیقت سکھاتا ہے—یعنی برداشت، محبت، سمجھ، حکمت، تعلق، عبادت، اور اخلاص۔ اگر کوئی چاہے کہ اس کا رشتہ مضبوط ہو، گھر آباد رہے اور زندگی آسان گزرے—تو ان کتابوں کا پڑھ لینے اُسکو بہترین تربیت، اسلامی تعلیمات اور حکمت و نصیحت حاصل ہوجائیگی۔
رشتہ نبھانے کا طریقہ سیکھ لیں
تو دوستو! میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہے کہ کوئی بھی لڑکا یا لڑکی اُس وقت تک شادی نہ کرے جب تک یہ پانچوں کتابیں اچھی طرح پڑھ نہ لے۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے کہ شادی چند گھنٹوں کی تقریب نہیں، بلکہ پوری زندگی کا سفر ہے۔ جب تک انسان اس سفر کے اصول نہیں جانتا، اس کے اتار چڑھاؤ کو نہیں پہچانتا، اور محبت، صبر، تحمل اور دوراندیشی کی اہمیت نہیں سمجھتا—تب تک رشتہ کمزور رہتا ہے، خواہ تقریب کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہو۔ یہ پانچوں کتابیں دراصل وہ روشنی ہیں جوآپکو ازدواجی زندگی کے اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہیں۔میں نے خود ایک ایسا جوڑا دیکھا ہے جو شادی کے شروع سے ہی مسلسل جھگڑوں کا شکار تھا۔ ہر دو تین دن بعد اختلاف، بحث، تلخی اور ناراضی… اور جب پوچھا جاتا تو حیرت ہوتی کہ جھگڑے کی کوئی بڑی وجہ بھی نہیں ہوتی تھی۔ اصل مسئلہ صرف یہ تھا کہ انھیں رشتہ نبھانے کا طریقہ ہی نہیں آتا تھا۔
پھر کسی نے انہیں “دولہا دولہن کے لیے قیمتی نصیحتیں” ہدیہ کر دی—وہ کتاب جس میں اللہ والوں کے تجربات، نصیحتیں اوربہت ساری مؤثر باتیں لکھی ہوئی ہیں۔ کافی عرصہ بعد جب میں دوبارہ اُس گھر گیا تو حیرت کے ساتھ خوشی بھی ہوئی کہ ماحول مکمل بدل چکا تھا۔ جھگڑوں کی جگہ سکون تھااور گھر کا ماحول پہلے سے بہت بہتر تھا۔ سب سے بڑھ کرمجھے خوشی ہوئی کہ یہ کتاب بک شیلف میں سجی ہوئی تھی۔ اسے دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیا کہ ان لوگوں نے اللہ والوں کی نصیحتوں کو پڑھا اور عمل کیا۔ اور یہ تو ممکن ہی نہیں کہ اللہ والے کوئی راستہ دکھائیں اور اُس پر چل کرانسان منزل تک نہ پہنچے۔
کتاب فروش سے ابھی آرڈر کریں
دوستو! جب بات اتنی قیمتی نصیحتوں اور ازدواجی زندگی کے سنہرے اصولوں کی ہوتو تاخیر بالکل نہ کریں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ پانچوں کتابیں آپ گھر بیٹھے آن لائن بک اسٹور کتاب فروش سے بآسانی آرڈر کر سکتے ہیں۔ اوپر مضمون میں ہر کتاب کا براہِ راست لنک دیا گیا ہے—آپ ایک ایک کتاب کی تفصیل دیکھیں، اس کا مقصد، اس کے فائدے اور اس کے موضوعات جانیں، اور پھر جو بھی کتاب آپ کو پسند آئے وہ فوراً آرڈر کردیں۔
اگر آپ کو آرڈر کرنے میں کوئی پریشانی ہو، یا آپ کچھ مزید تفصیلات بھی لینا چاہیں—تو آپ براہِ راست واٹس ایپ نمبر 03450345581 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائیگی اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اگر آپ پانچوں کتابیں اکٹھی منگواتے ہیں تو آپ کو خصوصی رعایت بھی ملے گی۔
اس لیے میری دل سے گزارش ہے:۔
آج ہی آرڈر کریں۔ خود بھی پڑھیں، اپنے بچوں کو دیں، اور دوستوں کو بھی ہدیہ کریں۔آپکی ہدیہ کی ہوئی یہ کتابیں آپکے دوست کی زندگی بدل دیں گی۔

