پرسکون گھر

پرسکون گھر

گھریلو زندگی کو پرسکون بنانے والی اور ازدواجی زندگی کے جھگڑوں اور ناچاقیوں کا بہترین حل یہ کتاب ہے ۔

پرسکون گھر ۔ اللہ تعالیٰ کا خوف اور یاد الہی اور اطاعت سے بنتا ہے ۔

 800.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

پرسکون گھر چھ ابواب پر مشتمل ہے جو نکاح سے لیکر تربیت اولاد تک کے تمام مراحل کے بارہ میں اسلامی تعلیمات سے آراستہ ہے ۔ آج کے دور میں کون خوش نصیب گھر ہوگا جس میں سکون کی کمی نہ ہو ۔ امیر کبیر سے شخص سے لے کر مفلوک الحال لوگوں تک سب ہی سکون کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ مہنگائی اور مصروفیت کے اس دور میں انسان ایک مشین بن کررہ گیا ہے ۔ ان حالات میں صرف گھر ہی وہ جگہ ہے جہاں انسان کو راحت و سکون کی امید ہوتی ہے ۔ لیکن آج ہر گھر اس انمول دولت سے خالی نظر آتا ہے ۔

اس لئے اگر آپ گھر کے سربراہ ہیں تو پرسکون گھر  میں آپ کے متعلق اسلامی ہدایات آپ سے مخاطب ہیں ۔ جن پر عمل کرکے آپ پورے گھر کے افراد کی دینی تربیت کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ شوہر ہیں تو پرسکون گھر میں مکمل دستور العمل آپکے مطالعہ کا منتظر ہے جسے عمل میں لاکر آپ اپنی زندگی کو قابل رشک بنا سکتے ہیں ۔

اگر آپ بیٹا یا بیٹی ہیں تو والدین کے جملہ حقوق اور اُن سے حسن سلوک کے بارہ میں آسان لائحہ عمل آپ پرسکون گھر میں موجود پائیں گے ۔جس پر عمل کرکے آپ ایک سعادت مند بیٹا یا بیٹی بن کر اپنے لئے دنیا و آخرت کی برکات حاصل کرسکتے ہیں ۔

اگر آپ ماں ہیں تو اولاد اور شوہر کے کیا حقوق آپ کے ذمہ ہیں اس بارہ میں مکمل تفصیل سے آپ کو یہ کتاب پرسکون گھر آگاہ کرے گی ۔

اگر آپ بیوی کے روپ میں ہیں تو شوہر کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھنا ہے ۔ شوہر کا دل کس طرح جیتنا ہے ۔ شوہر کے ساتھ محبت و تعلق کو مزید پختہ کیسے کرنا ہے ۔ گھریلو جھگڑوں سے کیسے بچنا ہے ۔ ساس سسر کے ساتھ مشترکہ مکان میں کیسے رہنا ہے ۔ ان سب ضروری سوالوں کا جواب آپ اس کتاب میں پائیں گی ۔

اگر آپ بیٹی بہو ہیں تو آپ نے اپنی زندگی کیسے سنوارنی ہے اور گھر کے ماحول کو کس طرح پرسکون بنانا ہے ۔

پردہ، جدید فیشن اور میک اپ وغیرہ کے بارہ میں اسلام نے ہمیں کن احکام سے نوازا ہے ۔

یہ سب باتیں آپ اس کتاب “پرسکون گھر” میں پڑھ سکتے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5894359367295723/923450345581

Additional information

Weight0.494 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

416

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE