Description
تسہیل المواعظ
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے باون خطبات کا مجموعہ ۔ ان دو جلدوں میں خاص طور پر ایسے خطبات و مواعظ کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا اصلاحِ اخلاق اور اصلاح احوال سے گہرا تعلق ہے ۔
حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کثیر خطبات و مواعظ میں سے ایسے 52 خطبات کا انتخاب فرمایا تھا جن کا مطالعہ عوام الناس کی اصلاح ظاہر و باطن کے لئے نہایت مفید ہے ۔ حضرت فرماتے ہیں :”احقر کے مضامین خاص اہل علم کے سمجھنے کے لئے تھے جن سے عوام کو دلی تنگی ہوتی تھی بس ہر وعظ کے ایسے مضامین میں سے بعض چیزوں کو کم کردیا ہے تاکہ بے حد آسان ہوجائیں اور عوام کے لئے نہایت کارآمد ہوجائیں”۔
ایک اور موقع پر محرم 1335 ھجری میں یہ فرمایا تھا کہ احقر کی کتاب بہشتی زیور کی طرح تسہیل المواعظ سے بھی کوئی گھر خالی نہ رہنا چاہئے ۔ جس گھر میں یہ موجود ہوگی وہاں کے لوگ چند دنوں میں اسکا نفع خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے ۔
حضرت کے خلیفہ حاجی ماسٹر محمد شریف صاحب لکھتے ہیں :”حضرت کے مواعظ کی برکت سے ہزاروں گمراہ شخصیات انسانیت اور نیکی کے کمال درجہ کو پہنچ گئیں ۔ اخلاقی بیماریوں سے شفایاب ہوگئیں ۔ حضرت حکیم الامت کی تمنا تھی کہ یہ منتخب 52 مواعظ ہر ہر گھر میں پہنچ جائیں”۔
ادارہ تالیفات اشرفیہ نے ان نایاب مواعظ کو شائع کرکے بڑی خدمت سرانجام دی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5939029616149311/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.