اصلاحی کورس
یہ کتاب حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی جملہ تعلیمات کا خلاصہ اور عطر ہے ۔ علاوہ ازیں امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تالیف سے بھی انتخاب دیا گیا ہے ۔
₨ 1170.00
5 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
ایک ایسی کتاب جو ہرنوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے۔
”اصلاحی کورس“ (روحانی امراض کے علاج پر مشتمل)
یہ کتاب حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات و ملفوظات سے ان منتخب تعلیمات پر مشتمل ہے جو اصلاح و تزکیہ کے لئے تیر بہدف ہیں ۔ ان کے علاوہ آپ کے تین اہم رسائل بھی اس میں شامل ہیں ۔
۔1۔ قصد السبیل ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ ہر سالک و مرید کو سب سے پہلے اس کے مطالعہ کی تاکید فرماتے تھے ۔ مفتی اعظم مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ تعالیٰ کے قلم سے اسکا خلاصہ وتسہیل کو جزو کتاب بنایا گیا ہے ۔
۔2۔ آئینہ تربیت ۔ سالکین کے ہزاروں خطوط اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے جوابات پر مشتمل تربیت السالک جو کہ 1400 صفحات پر مشتمل ہے ۔ حضرت نے اپنی نگرانی میں اسکا خلاصہ مرتب کرایا جو کہ آئینہ تربیت کے نام سے معروف ہے ۔
۔3۔ صد پند اشرف ۔ سالکین وطالبین اصلاح کے لئے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایک سو اہم نکات جو راہ سلوک کی ہر منزل پر راہنماہیں ۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ اورامام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کا نچوڑ
جس طرح جسمانی امراض سردرد، پیٹ درد یا پھر کمردرد وغیرہ کا فوری علاج کیا جاتا ہے اور سمجھاجاتا ہے کہ بروقت علاج نہ کرنے سے بیماری بڑھ جائیگی اُسی طرح روحانی امراض اور نفسانی خواہشات کی بھی جلد از جلد اصلاح کرانا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ ورنہ یہ بیماریاں بڑھتے رہنے سے ایمان کمزور ہوجاتا ہے
آج ہی یہ کتاب خریدئیے اپنی روح کو بیماریوں سے پاک کیجئے اپنی اصلاح کی فکر کیجئے قبل اسکے کہ وقت گزر جائے
تصوف وسلوک کے متلاشی لوگوں کے لئے ایک بہترین تحفہ
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کے علاوہ امام غزالی کی کتاب تبلیغ دین جو کہ خانقاہ امدادیہ میں ہر سالک کے نصاب میں شامل تھی اور خود حضرت نے اسکا ترجمہ کرایا تھا ۔ اسکی اہم مباحث بھی کتاب ہذا میں دی گئی ہیں ۔
علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مترجم کتاب “ہم سے عہد لیا گیا” جو کہ طالبین اصلاح کے لئے دینی و دنیاوی راہنما ہے ۔ اس کے منتخب مضامین سے بھی اس کتاب کو آراستہ کیا گیا ہے ۔
آخر کتاب میں حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ حضرت مولانا مسیح اللہ صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب “شریعت و تصوف” کے منتخب مضامین بھی شامل کئے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5602786763155857/923450345581
Additional information
Weight | 0.604 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 480 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1tDQ14xuTl2rXUAHfQxewbyGwiml-l8wW/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |