Product Details
خیر القرون سے تاہنوز اسلاف و اکابر اور صلحاء کی زندگی میں دعا کا عنصر غالب نظر آتا ہے ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن و حدیث کی مستند دعاؤں پر مشتمل “مناجات مقبول” مرتب فرمائی ۔ ہر بزرگ کے دعا کے مختلف انداز ہوتے تھے ۔
مرتب قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ دعا کے فضائل و احکام پر عربی اردو میں مختصر رسائل سے لے کر ضخیم کتابوں تک دستیاب ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک اپنی جگہ آفتاب و ماہتاب ہے لیکن کچھ عرصہ قبل حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب نے بندہ کے پاس مولانا محمد ایوب سورتی کی مرتب کردہ کتاب “برکات دعا” ارسال فرمائی ۔ اس کتاب کو پڑھ کر مجھے خواہش ہوئی کہ اسکی تسہیل و تلخیص کردی جائے تاکہ عامۃ المسلمین کے لئے استفادہ کی آسان صورت سامنے آجائے ۔ میں نے اس کتاب کی ہر فصل کی تلخیص کردی ہے ۔ نیز عنوانات اور مضامین میں تسہیل و پیراگرافی کا کام بھی کردیا ہے ۔ آخر میں اضافہ مفیدہ کے طور پر چند اہم چیزوں کا اضافہ بھی کردیا ہے ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اس کتاب کے بارہ میں لکھتے ہیں کہ اس موضوع پر اس سے زیادہ مفصل کتاب اردو میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو نافع اور مقبول بنائیں ۔ آمین ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5894731630579319/923450345581
Additional information
Weight | 0.578 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 496 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Maulana Muhammad Ayoub Soorti Qasmi Madd a Zillu |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔