Product Details
جب سے دنیا قائم ہوئی ہے خیر و شر کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہی دنیا کی زندگ میں امتحان ہے کہ بندہ دامن بچا کر خود کو صلحائے کرام میں شامل کرلیتا ہے یا شر کا ساتھ دیکر خداکی نافرمانیاں کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے وہ بندوں سے صرف عبدیت چاہتے ہیں اور نافرمانی ہوجانے پر ندامت کے آنسوؤں کی ایسی قدر فرماتے ہیں کہ سابقہ گناہوں پر عفو کی قلم پھیر دیتے ہیں ۔
لہٰذا کسی بھی حالت میں رحمت خدواندی سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ “توبہ کا دروازہ کھلاہے”۔
یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلا حصہ توبہ کے متعلق قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی تعلیمات کے علاوہ اہل دل مشائخ کے افادات پر مشتمل ہے ۔ جس کے مطالعہ سے معلوم ہوگا کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت ہماری طرف متوجہ ہے بس ہماری طرف سے دیر ہے کہ ہم توبہ میں تاخیر کررہے ہیں ۔
دوسرے حصہ میں سابقہ امتوں، عہد رسالت، خیر القرون اور اسلامی تاریخ سے ان خوش نصیب حضرات کے اصلاح افروز واقعات دئیے گئے ہیں جن کا مطالعہ توبہ میں جلدی کرنے پر ترغیب دیتا ہے ۔
یہ کتاب مستند کتب سے ماخوذ مضامین و واقعات سے مرتب کی گئی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6189950344357189/923450345581
Additional information
Weight | 0.418 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 368 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔