Description
اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک آنکھ بھی ہے ۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی نورانیت کا ایک ذرہ عطا فرمایا ہے ۔ جس سے دنیا روشن ہوتی ہے ۔
آنکھ کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت کی جائے ۔ والدین کی خوب زیارت کی جائے ۔ بیت اللہ کو دیکھا جائے ۔ دنیا میں پھیلے قدرت کے شاھکار مناظر دیکھے جائیں ۔ آنکھ جیسی عظیم نعمت عطا فرمانے کے بعد اللہ تعالیٰ کا یہ مطالبہ ہے کہ اسکا استعمال شرعی حدود میں رہ کر کیا جائے ۔ یہی امر انسان کی صحت اور طبیعت کے لئے بھی سلامتی کا باعث ہے ۔
بدنظری روح و جسم کے لئے ایک سنگین زہر ہے ۔ ہزاروں لوگ اس زہر سے اپنی زندگی برباد کرچکے ہیں ۔ اسکی وجہ سے صحت تباہ ہوجاتی ہے اور دنیا میں فوری سزا اس گناہ کے مرتکب کو مل جاتی ہے ۔
اس کتاب میں بدنظری بچنے کی تدبیریں اور اس روحانی مرض کا علاج تجویز کیا گیا ہے ۔ نیز نوجوانوں کو ترغیب دلانے کے لئے حفاظت نظر کے فائدے اور فضیلتیں بتائی گئی ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5655941484524256/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.