Product Details
حضرت علی کرم اللہ وجہہ اہل اسلام کے ایمان و عمل کی اساس اور عقیدتوں کا محور ہیں ۔ فضائل کثیرہ کے ساتھ ساتھ بے پناہ فراست و فہم، ذکاء و علم اور عدل و قضاء سے استعارہ ہیں ۔ خلافت راشدہ کے عہد زریں جس کا آغاز سیدنا ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا آپ پر اختتام پذیر ہوا ۔
سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی شخصیت کو ایک معمہ بنا دیا گیا ہے ۔ ایک طبقہ نے انہیں مافوق الفطرت اور مافوق البشریت خدائی صفات کی حامل شخصیت قرار دے کر طرح طرح کی باتیں وضع کرلی ہیں ۔ جبکہ ایک اور طبقہ آپکی شخصیت میں نقص و عیب کی تلاش میں رہا اور اپنے چہرہ پر کالک سجائی ۔
اس افراط و تفریط کے بیچ صراط مستقیم اور جادہ اہل حق ہے ۔ جو چودہ صدیوں سے متلاشیانِ حق کو جنت کی منزل تک پہنچا رہا ہے ۔
مصنف مولانا ثناء اللہ سعد نے خلفائے ثلاثہ کی سیرت مبارکہ پر گراں قدر تالیفات لکھنے کے بعد سیرت سیدنا علی المرتضیٰ کی یہ کتاب مرتب فرمائی ۔ اس کتاب میں مخفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی مہمات کی شرح بھی بیان کی گئی ہے ۔ رکیک باتوں کے جوابات بڑے کمال سے دئیے گئے ہیں ۔ فضائل پر مبنی روایات کی صحیح تعبیر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تاریخی دستاویز بھی بن گئی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5914591295254172/923450345581
Additional information
Weight | 1.12 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 1000 Total |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Dar ul saad |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Abu Muhammad Sanaullah Saad Shuja Abadi |
Volumes/Jild | 2 Jild |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔