Product Details
یہ کتاب جو اس وقت پیش کی جارہی ہے، مصر کے مشہور صاحب قلم، عربی زبان کے نامور ادیب اور حکومت مصر کے ایک سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر طہ حسین کی شہرہ آفاق عربی کتاب ” علی ھامش السیرۃ” کا اردو ترجمہ ہے ۔ عربی میں یہ چھوٹے چھوٹے تین حصوں میں شائع ہوئی ہے اور اپنی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے بار بار شائع ہوتی رہتی ہے ۔ ہم نے اسے سہولت کے لئے دوحصوں میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الحمدللہ اسکا پہلا اور دوسرا حصہ یکجا پیش کیا جارہا ہے ۔ یہ کتاب حسن بیان اور انداز تحریر کے اعتبار سے جدید عربی اور ادبیات میں سحر البیانی اور جادونگاری کا انمول نمونہ سمجھی جاتی ہے ۔
یہ کتاب سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلسل و مربوط بیان نہیں ہے بلکہ سیرت طیبہ سے متعلق واقعات و حوادث اور سیرت طیبہ کے پیش منظر سے چن کر بعض بعض باتوں پر ڈاکٹر طہ حسین نے اپنے دلکش اسلوب اور پر لطف عبارتوں میں منظر کشی اور جذبات نگاری کا کمال دکھایا ہے ۔ وہ اپنی تحریر میں خود اس طرح اثر پذیر دکھائی دیتے ہیں کہ پڑھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5877291592338357/923450345581
Additional information
Weight | 1.160 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 348 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Nafees Academy |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Doctor Taha Hussain |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔