Description
اس کتاب میں خواب کے متعلق ایک اہم بنیادی معلومات، فن تعبیر کے متعلق اہم نکات کے بعد عالم خواب میں دیکھی جانے والی چیزوں کے متعلق نہ صرف تعبیر ذکر کی گئی ہے بلکہ حسب موقع تعبیردان حضرات کے وہ واقعات بھی دئیے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حضرات فن تعبیر میں کیسے ید طولیٰ رکھتے تھے ۔
تعبیرخواب کے بعد اسلاف و اکابر کے ایسے خواب ذکر کئے گئے ہیں جن میں سے ہر خواب اپنے اندر ایک پیغام رکھتا ہے جو مطالعہ کرنے والوں کے دل و دماغ کو جیتی جاگتی زندگی درست کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔
اکابر کے خواب کے بعد پھر ایک باب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت سے منسوب ہے ۔ جس میں ضروری ہدایات، اعمال و وظائف کے بعد اکابر کے وہ مبشرات جمع کی گئی ہیں جو زیارت کے شرف سے مشرف ہیں ۔
مرتب قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ اس کتاب کی تالیف کا سبب یہ ہے کہ خواب کے متعلق شریعت کی معتدل تعلیمات کو واضح کرنے اور فن تعبیر کا ذوق رکھنے والوں کو تعبیر خواب کے سلسلہ میں رہنمائی فراہم کی جائے ۔
Reviews
There are no reviews yet.