Product Details
دین اسلام کی مکمل عمارت جن چند بنیادی ستونوں پر استوار ہے ان میں ایک اہم ستون ادب بھی ہے ۔
ہمارے معاشرہ میں ادب کا مفہوم محدود معنی میں لیا جاتا ہے جبکہ ادب کی حقیقت راحت رسانی ہے نہ کہ ظاہری تعظیم و توقیر ۔ حقیقی ادب وہی ہے جو ہمیں دین نے سکھایا ہے اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم واسلاف اکرب کی درخشنداں زندگیوں میں نظر آتا ہے ۔
افسوس کہ آج ہم اس حقیقی ادب سے ناآشنا اور عملی طور پر محروم ہیں ۔
حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ کی سیرت میں یہ واقعہ موجود ہے کہ آپ رحمہ اللہ تعالیٰ ایک مرتبہ دریا کے کنارے پر وضو فرمارہے تھے ، آپکے دائیں طرف ایک نوجوان وضو کررہا تھا ۔ اُسکا استعمال شدہ پانی امام صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف آرہا تھا ۔ وہ نوجوان اٹھا اور امام صاحب کے بائیں طرف آکر وضو کرنے لگا ۔ اس نوجوان کے انتقال کے بعد کسی نےخواب میں اُسے دیکھا کہ وہ جنت میں ہے ۔پوچھا کہ کیسے مغفرت ہوئی ؟ تو اُس نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے امام احمد بن حنبل کے ادب کی وجہ سے معاف کردیا ۔
اس کتاب میں ایسے سینکڑوں واقعات جمع کئے گئے ہیں جن سے ادب کی اہمیت اور فضیلت کا اندازہ ہوگا ۔
پہلے باب میں ادب اور اُسکے تقاضے بیان کئے گئے ہیں ۔
جبکہ دوسرے باب میں اسلاف کے واقعات
تیسرے باب میں تعلیمات حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ
چوتھے باب میں اکابر کے واقعات
اور پانچویں باب میں بے ادبی اور گستاخی کرنے والوں کے عبرتناک انجام بتائے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5478088648966946/923450345581
Additional information
Weight | 0.458 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 400 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔