آج کا سبق – ہر صفحہ ایک مکمل سبق
آج کا سبق – ہر صفحہ ایک مکمل سبق
مصروف حضرات کی دینی تعلیم و تربیت صرف 3 منٹ پر مشتمل سال بھر کے 365 اسباق ۔
اسلامی مہینوں کی ترتیب سے ہر ماہ کے 30 اسباق ۔ ہر اسلامی مہینے کے متعلق اہم معلومات
₨ 720.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
ادارہ تالیفات اشرفیہ جناب قاری محمد اسحاق ملتانی صاحب کی کتاب آج کا سبق :۔
اس کتاب میں دین کے اہم موضوعات پر مستند معلومات کو پہلی مرتبہ سبق وار انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ تقریباً ہر سبق ایک صفحہ پر مکمل ہے ، گویا کوئی شخص کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو وہ صرف 3 منٹ میں مکمل صفحہ کا مطالعہ کرلے اور اپنی دینی معلومات میں اضافہ کرے ۔ یہ کتاب آپکی روحانی زندگی میں خوشگوار انقلاب لا سکتی ہے ۔
سال بھر کے لئے 365 سے زائد اسباق پر مشتمل یہ کتاب خواتین و حضرات اور بچوں کے لئے نہایت نافع ہے ۔ ہر سبق اہم دینی موضوعات، معلومات، صحابہ کرام اور اسلاف کے واقعات اور ترغیب و ترہیب کے مضامین پر مشتمل ہے ۔
یہ کتاب اسلامی سال کے مطابق مرتب کی گئی ہے ۔ یعنی اسے یکم محرم الحرام سے شروع کرکے ذوالحجہ کے مہینے پر ختم کیا گیا ہے ۔ ہر اسلامی مہینے کے بارہ میں بھی مختصر اور جامع اسباق دئیے گئے ہیں ۔
موجودہ دور کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ پوری انسانیت کو مادیت کے خول میں ڈھانپ دیا گیا ہے ۔ ہر شخص کی محنت کا میدان مادیت بن کررہ گئی ہے ۔ روح کی اہمیت کا اندازہ ہے نہ ہی اسکے امراض کا علم ہے ۔ مصروفیت کے اس دور میں یہ کتاب ایسا نصاب ہے جس میں مختصر اور جامع انداز میں مقصد کی باتیں ذکر کردی ہیں ۔
مصروف ترین حضرات بھی معمولی توجہ اور فکر سے خود کو دینی علم سے آراستہ کرسکتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6475903295769922/923450345581
Additional information
Weight | 0.466 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 402 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |