بچوں کا تربیتی کورس

آج علم اور معلومات کی کمی نہیں، لیکن اصل چیز “تربیت” ہے
بچوں کی ایمانی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کیلئے مستند دلچسپ اور سبق آموزکہانیاں اور لطائف

 830.00

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

آج کل کے ماحول میں جبکہ دنیاوی تعلیم کا غلغلہ ہےاور تعلیم جیسا مقدس فریضہ بھی ایک نفع بخش تجارت کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔ ننھے منے کمسن بچے بڑے اہتمام سے یونیفارم اورانگریزی جوتے پہنے سکول جا رہے ہیں ۔  کیا شہر کیا دیہات ہر جگہ عصری تعلیم گاہیں موجود ہیں ۔

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بچپن کے ایام میں سیکھی ہوئی چیزیں ساری زندگی انسان کے کام آتی ہیں لیکن تعلیم کی دوڑ کا ایسا غلبہ کہ اس میں تربیت گم ہو کر رہ جائے کسی بھی ہوش مند کیلئے قابل قبول نہیں ۔ انسان ساری زندگی حصول علم کے لئے سرگرداں رہتا ہے اور ماں کی گود سے قبر کی گود تک سیکھتا ہی رہتا ہے ۔ گویا تعلیم نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہے لیکن گھر و سکول کے ماحول میں بچوں کو جو تربیت ملنی چاہیئےاسکا زبردست فقدان ہےحالانکہ بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کا پیریڈ یہی بچپن ہی ہے ۔

ایک دور تھا جب بچوں کو سونےسے پہلے ، دادا ، دادی یا گھر کے بڑے بزرگ انبیاء علیہم السلام ، صحابہ کرام ، اولیاءکرام اور سلاطین امت کےواقعات سنایا کرتے تھے ۔ جس کا مبارک نتیجہ یہ نکلتا تھا کہ بچوں کے اندر خدمت خلق ، رحم دلی ، غریبوں کا احساس اور والدین کی خدمت کرنے جیسے عظیم جذبے پیدا ہوتے تھے ۔ جبکہ آجکل کے بچے بڑوں کا ادب کرنا تو دور کی بات اپنے والدین کو بھی کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ کوئی بچہ ایکٹر بننا چاہتا ہے تو کوئی ڈانسر ،  بس یہی جذبے بچوں کے اندر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ اپنی ان خواہشات کو پورا کرنے کےعلاوہ انہیں کسی سے کوئی مطلب ہی نہیں ہوتا ۔

اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے اور انہیں نیکی کی راہ پر چلانے کیلئے ابھی یہ کتاب منگوائیں اوراپنا یہ اہم فریضہ بخوبی ادا فرمائیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8425101217562622/923450345581

Additional information

Weight0.52 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

432

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Taleefat e Ashrafia

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1pYiMjG9kIE-JFrh5z2hCQ0HBPuLl3fxQ/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Qari Muhammad Ishaq Multani DB

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔