سوال: کیا ٹیلیفون پر نکاح کرنا جائز ہے
جواب: ٹیلیفون پر نکاح کئی وجوہات کی بناء پر جائز نہیں ہے۔البتہ ایک صورت ایسی ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے نکاح کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ ٹیلی فون پر نکاح کرنے والا (دلہا) اپنے کسی جاننے والے کو جو اس کی آواز پہچانتا ہو اپنی طرف سے نکاح کا وکیل بنا دے اور وکیل اس کی طرف سے ایجاب وقبول کر لے تو یہ نکاح بلکل صحیح اور درست ہوجائے گا۔عالمگیری اور شامی میں غائب کے نکاح میں ،نکاح بلکتابت اور توکیل کی صورتیں لکھی ہیں ، ان کے مطابق اس کا جواز ثابت ہوتا ہے۔(واللہ اعلم)۔ اس طرح مسائل کا حل جاننے کےلیے ہماری کتاب “جدید مسائل کا حل” کا مطالعہ کریں۔ کتاب کا لنک نیچے موجود ہے۔۔
جدید مسائل کا حل
مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے روزمرہ کے تقریباً دو ہزار سے زائد جدید مسائل کا حل ۔
0 Comments