کیش آن ڈلیوری کی سہولت کیوں ختم کر دی گئی ہے ؟

کیش آن ڈلیوری کی سہولت کیوں ختم کر دی گئی ہے ؟

کیش آن ڈلیوری ایک بہترین سروس ہے جس کے ذریعے آپ پارسل وصول کرتے وقت رقم کیش کی صورت میں ادا کرتے ہیں ۔ اور اکثر آن لائن شاپنگ والے اداروں میں یہی طریقہ رائج ہے ۔ مگر ہم نے اب بہت زیادہ نقصانات اور عوامی لاپرواہیوں کی وجہ سے اس سلسلہ کو موقوف کردیا ہے ۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے سات سال سے مسلسل کام کرتے ہوئے اب لوگوں میں اتنا اعتماد اور اتنا تعلق بن چکا ہے کہ وہ بے دھڑک پہلے پیسے بھیج دیتے ہیں ۔ اور کبھی بھی شکایت نہیں ہوتی ۔ کیونکہ ہم آپکو کتاب پہنچانے کے ذمہ دار ہیں اور جب تک آپکی کتاب آپ تک نہیں پہنچ جاتی آپکی رقم ہمارے پاس امانت کے طور پر محفوظ رہتی ہے ۔ تاہم کیش آن ڈلیوری کو ختم کرنے کی بڑی وجوہات میں سے چند ایک یہ ہیں :

اول یہ کہ وطن عزیز میں مہنگائی کی وجہ سے ترسیل کے اخراجات پہلے سے کافی حد تک بڑھ گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اب اگر کسٹمر انکار کردے تو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

دوسری بات یہ ہے کہ اکثریت عوامی رویہ کو دیکھتے ہوئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیش آن ڈلیوری کی صورت میں معزز ہم وطن حضرات بہت ہی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ اور بعض اوقات بلاوجہ بھی پارسل کا انکار کردیتے ہیں ۔ جو کہ اخلاقی خیانت بھی ہے اور ہمارا مالی نقصان بھی ہے ۔

تیسری بات یہ ہے کہ کیش آن ڈلیوری کا سسٹم ذرا پیچیدہ بھی ہوتا ہے ۔ یعنی اگر آپ ایڈوانس پیسے بھیج دیں توکورئیر کمپنی کی ڈلیوری کے امکانات 99 فیصد ہوتے ہیں ۔ جبکہ کیش آن ڈلیوری کی صورت میں ڈلیوری کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں کیونکہ اس صورت میں کمپنی پہلے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ اگر رابطہ میں کامیابی نہ ہو تو پارسل واپس ہوجاتا ہے ۔ جبکہ ایڈوانس پیمنٹ والے پارسل میں بغیر رابطہ کئے بھی بہ آسانی ڈلیوری ہوجاتی ہے ۔

چوتھی بات یہ ہے کہ کچھ عزیز ہم وطنوں کے غیر اخلاقی رویہ نے بھی ہم کو مایوس کیا ہے ۔ مثلاً بعض اوقات ڈلیوری کے وقت کسٹمر کے پاس پیسے نہ ہوں تو وہ مطالبہ کرتا ہے کہ ٹی سی ایس والوں کو کہیں کہ تین دن بعد ہمیں پارسل دیں ۔ جو کہ بالکل ناممکن ہے ۔ جب آپکا پارسل آپکے شہر میں پہنچ گیا تو وہ یا آپکے پاس آئے گا یا پھر ہمارے پاس واپس آئے گا ۔ تیسری صورت ممکن نہیں ہوتی ۔ اسی طرح کچھ خواتین حضرات آرڈر لکھوانے کے بعد ڈلیوری بوائے کا فون نہیں اٹھاتے کیونکہ اُنکی زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ انجان نمبر سے کال نہیں اٹھانی جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح بعض اوقات کسٹمر آرڈر کرنے کے بعد اپنی جگہ سے کسی اور جگہ چلا جاتا ہے اور کوئی بھی ایسا متبادل شخص مقررہ جگہ پر نہیں ہوتا جو ییسے دے کر پارسل وصول کرے ۔ نتیجتاً ہم کسٹمر کی معذرت کو قبول تو کرلیتے ہیں مگر بہرصورت نقصان کا سامنا ہوتا ہے ۔

ان سب مسائل کا حل یہ ہے کہ رقم آپ بذریعہ جاز کیش، ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر پہلے ہی بھجوا دیں اور یہ بھجوانے کا طریقہ آج کل بہت ہی آسان ہوچکا ہے ۔ اگر آپکا اکاؤنٹ نہیں ہے تو ضرور کسی عزیز و اقارب کا اکاؤنٹ موجود ہوگا ۔ یا پھر تقریباً پاکستان کی ہر گلی میں یہ سہولت موجود ہوتی ہے ۔

تو آپ سے درخواست ہے کہ تعاون فرمائیں اور رقم پیشگی بھیج کر بہترین خدمات حاصل کریں ۔

شکریہ ۔۔۔

Written by Huzaifa Ishaq

13 April, 2024

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments