ٹی سی ایس ٹریکنگ کوڈ سے کیسے فائدہ حاصل کریں؟
جب بھی ہم آپکا پارسل روانہ کرتے ہیں تو اس پارسل کا ٹی سی ایس ایک خاص کوڈ جاری کرتا ہے ۔ جو کہ آپکو مسلسل خبردیتا ہے کہ آپ کا پارسل اس وقت کہاں پر موجود ہے ۔ اسکو ٹریک کرکے آپ بہ آسانی معلومات لے سکتے ہیں کہ پارسل آپکے شہرمیں پہنچ گیا ہے یا نہیں ؟ اگر پارسل تاخیر کا شکار ہورہا ہے تو اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
ٹریک کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے ۔ درج ذیل لنک اوپن کریں اور اس پر اپنا ٹریکنگ کوڈ ڈال کر اپنی شپمنٹ کو ٹریک کریں ۔
اگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں :
سب سے پہلے اپنی قریب ترین ٹی سی ایس آفس سے رابطہ فرمائیں ۔ اور اُنکو اپنا ٹریکنگ کوڈ بتا کر معلومات حاصل کریں ۔
اگر وہاں پر جانا ممکن نہیں ہے تو پھر واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔
واٹس ایپ پر رابطہ کرنے کے لئے یہ لنک اپنے موبائل پر اوپن کریں ۔ جب واٹس ایپ چیٹنگ کا آپشن آپکو نظر آئے تو اپنا ٹریکنگ کوڈ اُس میں لکھئے اور پھر ایجنٹ سے بات کریں ۔ اُنکو آپ واٹس ایپ پر مکمل تفصیلات بتا سکتے ہیں ۔ اور اپنی شکایت بھی درج کروا سکتے ہیں ۔
واٹس ایپ سے بہتر صورت یہ ہے کہ آپ ٹی سی ایس کی آفیشل ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔ اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں ۔ اور پھر زیرو کا بٹن دبا کر کسٹمر کئیر سے بات کریں ۔
کسٹمر کئیر کے نمائندہ کو سب سے پہلے اپنے پارسل کا ٹریکنگ کوڈ بتائیں ۔
پھر وہ آپکو معلومات فراہم کرے گا کہ آپکا پارسل کس مسئلہ کا شکار ہورہا ہے ؟
اگر آپ شکایت لکھوانا چاہتے ہیں تو اُنکو اصرار کریں کہ ہماری شکایت رجسٹر کریں ۔ وہ آپ سے مکمل ایڈریس اور فون نمبر طلب کرے گا ۔ یہ سب تفصیل لکھوانے کے بعد آپکے نمبر پر ساری تفصیلات موصول ہوجائینگی ۔
بعض اوقات معزز گاہک حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح شکایت لکھوانے میں بہت تکلف ہوگا ۔ حالانکہ اس پورے عمل میں دو سے تین منٹ کا وقت لگتا ہے ۔ لیکن یہ آپکی طرف سے ہماری خدمات کو بہتر بنانے کے لئے زبردست قدم ہوگا ۔ نیز اس طرح کرنے سے آپکو ٹی سی ایس کے کام کرنے کا انداز بھی سمجھ آئیگا پھر آپکا آن لائن شاپنگ کا تجربہ مزید آسان ہوجائے گا آور آئندہ کے لئے بھی آپکو کافی آسانی ہوجائے گی ۔
شکریہ ۔