سوانح حاجی عبد الوھاب مرحوم

مبلغ اسلام، داعی الی اللہ امیر تبلیغی جماعت حضرت حاجی عبدالوھاب رحمہ اللہ تعالیٰ کی مبارک ایمان افروز سوانح حیات

 550.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مبلغ اسلام، داعی الی اللہ، قطب الارشاد والتکوین، فنا فی التبلیغ یعنی حضرت حاجی عبدالوھاب قدس سرہ کی بے مثال، باکمال، قابل رشک، لائق صد آفرین، داعیانہ ومخلصانہ حیات مبارکہ کا ایمان افروز تذکرہ ۔

دارالعلوم دیوبند سے جہاں مختلف دیگر باطل قوتوں کی سرکوبی کے لئے مختلف تحریکیں اٹھیں تو وہیں سے تحریک دعوت و تبلیغ کا خمیر بھی اٹھا ۔ بانی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ اصلاً حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کے تلامذہ ومتوسلین میں سے تھے ۔ آپ نے شیخ الہند سے صحیح بخاری اور جامع ترمذی پڑھی تھی ۔ آپ نے حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالی کے ہاتھ پر بیعت بھی کی تھی ۔

دراصل ہندوستان کی تحریک آزادی کا توڑ کرنے کے لئے جب انگریز سرکار نے آریہ سماجی لیڈر نے بہت سارے مسلمانوں کو ہندو بنا دیا تھا پھر اس کے بعد اُنکا اگلا ہدف پچاس لاکھ میواتیوں کو ہندو بنانا تھا تو اُس وقت حضرت مولانا بانی تبلیغ نے اس فتنے کو بھانپ لیا تھا اور انگریزو کی اس یلغار کے سامنے ڈٹ گئے تھے اور مسلمانوں کے ایمان و مذھب کو بچانے کے لئے ایک ایسی تحریک اور ایسی محنت شروع کی جس نے انگریزوں کا ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا ۔

حضرت اقدس حاجی عبدالوھاب رحمہ اللہ تعالیٰ جن کی سوانح آپکے سامنے موجود ہے ۔ وہ بانی تبلیغ کی اس فکری وانقلابی جماعت کے اہم رکن رہے اور چھ ماہ تک خاص تربیت میں رہے ۔ آپ نے بانی تبلیغ سے دعوت کے اصول و آداب سیکھے اور پھر آپکے نقش قدم پر چل کر پون صدی تک دعوت و تبلیغ کی محنت کا قابل رشک کام سرانجام دیا ۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے دین کو چپہ چپہ تک پہنچایا ۔ ہزاروں لوگوں نے آپکی برکت سے کلمہ پڑھا ۔ ہزاروں لوگ گناہوں والی زندگی سے تائب ہوکر نیک راستے پر آگئے اور کروڑوں لوگوں نے آپ سے کسب فیض کیا اور اصلاح و تربیت حاصل کی ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5840775769349034/923450345581

Additional information

Weight0.384 kg
Binding Type

Firm Binding

Number of Pages

264

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Idart ul Tehqiq wl Adab

Shipping Charges

FREE

Written By

مفتی محمد وقاص رفیع