Description
کتب حدیث صحاح ستہ میں امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان کتاب “صحیح مسلم” کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل اکابر دارالعلوم دیوبند کے افادات پر مشتمل شرح “تفہیم المسلم” حاصل ہوئی جو کہ علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا مفتی کفیل الرحمن نشاط عثمانی کے افادات کا مجموعہ تھی ۔ لیکن اسکے مطبوعہ اجزاء نامکمل تھے ۔ اکابر اہل علم کی سرپرستی میں “اشرفیہ مجلس علم و تحقیق” نے اسکی تکمیل کی اور اس طرح مسلم شریف جلد اول کی مکمل شرح “تفہیمات مسلم” آپکے سامنے ہے ۔
مرتبین نے علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی فتح الملہم کے علاوہ شیخ الاسلام حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ، حضرت العلامہ ابراہیم بلیاوی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مولانا بدر عالم میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ اوردیگر شارحین حدیث کے علوم کو بھی پیش نظر رکھا ۔
اس کتاب میں صحیح مسلم کے آغاز سے کتاب العتق تک اردو شرح موجود ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5692765444177392/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.