آئیے ایمان کی فکر کیجئے
آئیے ایمان کی فکر کیجئے
دنیا کی سب سے بڑی دولت “ایمان ” پر پہلی مرتبہ جامع کتاب ۔
یہ کتاب ایمان بچانے، ایمان کی تکمیل اور ایمان کی حفاظت کا دستور العمل ہے
₨ 980.00
4 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں:۔
اس دنیا میں ایک شخص کے لئے سب سے بڑی نعمت اور دولت “ایمان” ہے جس کے ہوتے ہوئے وہ بظاہر اسباب راحت سے نا آشنا لیکن حقیقی لطف و کرم میں ہوتا ہے ۔ یہی ایمان ہے جو دنیا میں آدمی کو سنبھالتا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت سے آشنائی کے بعد ہر طرح کا اطمینان و سکون بخشتا ہے اور آخرت میں تو کامیابی صرف اہل ایمان ہی کے مقدر میں ہے ۔
مگر افسوس کہ ایمان جس قدر عظیم نعمت ہے اس کے بارہ میں ہماری لاپرواہی اور غفلت اتنی ہی عام ہے کہ مجالس اور باہمی گفتگو میں ایسے جملے بول بیٹھتے ہیں جو کہ آدمی کو ایمان سے محروم کردیتے ہیں ۔ اس لئے سنجیدگی کا موقع ہو یا طنز و مزاح کا ۔ ہر وقت اس بات کی فکر لازم ہے کہ میرا ایمان سلامت رہے ۔ اہل اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو ایمان کو نور عطا فرمایا ہے اُسکی قدم قدم پر حفاظت کرکے قبر تک لے جانا ہے ۔
اہل اللہ کی زندگی کا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہمہ وقت مومنانہ صفات سے آراستہ ہونے کے باوجود ہر وقت ایمان پر خاتمہ کی فکر رہتی ہے اور ہمہ وقت اسکے لئے دعا گو اور ہر آنے والے سے بھی ایمان پر خاتمہ کی دعا کرواتے ہیں ۔ ایسے واقعات آپکو اس کتاب “آئیے ایمان کی فکر کیجئے” میں ملیں گے ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب دور حاضر کے ہر مسلمان کے لئے قابل مطالعہ ہے ۔ کیونکہ آج کل فتنوں کا دور اتنا بڑھ گیا ہے کہ ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آئے روز فرقے اور گمراہ کن باتیں عام ہورہی ہیں ۔ اگر ایک عام شخص ایمان کی فکر نہیں کرے گا تو غیر محسوس طریقے سے اُسکا ایمان انٹرنیٹ خراب کردے گا ۔
اس لئے اس کتاب کو ایمان کا جزو لازم سمجھ کر مطالعہ کریں اور ایک دوسرے کو ترغیب دیں ۔ ایمان کی حفاظت کے اصول اس کتاب سے سیکھیں اور عزم کریں کہ قبر تک اپنے ایمان کو بچا کر لے جانا ہے ۔ ان شاء اللہ العزیز
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/9099780256702462/923450345581
Additional information
Weight | 0.558 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 464 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
مجموعہ افادات | حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ |