Description
امام القشیری رحمہ اللہ تعالیٰ کی یہ کتاب دو حصوں پر منقسم ہے ۔
پہلے حصہ میں اعلام تصوف کے حالات، اقوال و افعال دئیے گئے ہیں تاکہ مرید کے لئے سلوک کی راہ پر یہ نمونے کام دے سکیں ۔
دوسرے حصے میں مصنف خود فرماتے ہیں کہ میں نے اس میں اس طریق کے شیوخ کے آداب، اخلاق، معاملات، عقائد، انکے وجدانی اشارات اور ابتداء سے انتہاء کی طرف ترقی کو ذکر کیا ہے ۔
کتاب کی ابتداء میں صوفیائے کرام کے عقائد کو قرآن وحدیث سے مؤید کیا ہے ۔ تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان اکابر کے عقائد شریعت سے متصادم نہیں ہیں ۔
کتاب کا طرز بیان انتہائی دلکش، سادہ، شیریں اور عمدہ ہے ۔ ہر باب کا آغاز قرآن و حدیث کی نصوص متعلقہ سے کیا گیا ہے ۔ پھر شیوخ کے اقوال سے مزین کیا جاتا ہے اور پھر مبتدی کے اشکالات کو دور کیا جاتا ہے ۔
واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کے لیے اس لنک کو کھولیں۔
https://wa.me/p/6518825634829263/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.