Product Details
مولانا جلال الدین رومی رحمہ اللہ تعالیٰ 604 ھجری میں بلخ کے علاقہ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد شیخ بہاؤ الدین سے حاصل کی ۔
مولانا رومی کے حالات پر علامہ شبلی نعمانی کی یہ سب سے مستند کتاب ہے ۔ اس میں شروع میں کافی ساری رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں ۔
مصنف لکھتے ہیں کہ مولانا روم کو دنیا جس حیثیت سے جانتی ہے وہ فقر و تصوف ہے اور اس لحاظ سے متکلمین کے سلسلے میں انکو داخل کرنا اور اس حیثیت سے ان کی سوانح عمری لکھنا لوگوں کے لئے موجب تعجب ہوگا لیکن میرے نزدیک مولانا رومی کی سوانح کا شمار علم الکلام میں ہوتا ہے ۔ کیونکہ اصلی علم کلام یہی ہے کہ اسلام کے عقائد کی اس طرح تشریح کی جائے اور اسکے حقائق و معارف اس طرح بتائے جائیں کہ خود بخود دل نشیں ہوجائیں ۔ مولانا نے جس خوبی سے اس فرض کو ادا کیا ہے ۔ مشکل سے اسکی نظیر ملتی ہے اس لئے ان کو زمرہ متکلمین سے خارج کرنا سخت ناانصافی ہے ۔
مولانا کے حالات و واقعات عام تذکروں میں مختصراً ملتے ہیں ۔ سپہ سالار ایک بزرگ مولانا کے مرید خاص تھے اور مدت تک انہوں نے فیض اٹھایا ۔ انہوں نے مولانا کی مستقل سوانح عمری لکھی ہے ۔ “مناقب العارفین” میں بھی انکا مفصل تذکرہ موجود ہے ۔ میں نے زیادہ تر انہی کتابوں سے حالات اخذ کئے ہیں ۔ لیکن یہ کتابیں قدیم مذاق پر لکھی ہوئی تھیں اس لئے ضروری اور کارآمد باتیں کم ملتی ہیں ۔ میں نے اس نقصان کی تلافی کردی ہے اور جدید طرز پر آسان عام فہم انداز میں یہ سوانح لکھ دی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسکو قبول فرمائیں ۔ آمین ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5734643189983062/923450345581
Additional information
Weight | 0.44 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 224 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Book Corner |
Written By | Alama Shibli Nomani |
Shipping Charges | FREE |