(1 customer review)

میں انمول

 2990.00

میں انمول – نمرہ احمد کا بہترین اردو ناول

ایک ایسا ناول اور ایک ایسا لکھاری جس کو پڑھنے کے بعد آپکو اپنی ذات سے خود محبت ہوجائیگی ۔
آپکو زندگی جینے کا مزہ آئیگا اور مایوسیاں اور احساس کمتری پھر کبھی بھی آپکے پاس نہیں آئے گا ۔
اس پورے ناول کو عمل کی نیت سے اور خود پر لاگو کرنے کی نیت جو شخص مکمل پڑھ لے گا
تو وہ پھر ایک نئی زندگی کی شروعات کرے گا ۔

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

 

Description

میں انمول – نمرہ احمد کا بہترین اردو ناول

نمرہ احمد لکھتی ہیں کہ “میں انمول” ایک کہانی ہے ۔ یہ میری بھی ہے اور آپکی بھی ہے ۔

مگر جیسے انسان اپنی ساری زندگی ایک دن میں نہیں جی سکتا ایسے ہی اس کتاب کو ایک ہی نشست میں نہیں پڑھا جا سکتا ۔

اسکو پہلی مرتبہ پڑھنے کی شرط یہ ہے کہ ایک دن میں آپ صرف ایک باب پڑھیں گے اور پھر کتاب بند کرکے اسکو اپنی زندگی پر لانے کی کوشش کریں گے ۔ یہ کتاب کم از کم آپکو تینتیس دنوں میں ختم کرنی ہوگی تبھی اسکو پڑھنے کا حق ادا ہوسکے گا ۔

کوئی دوا مریض کو فائدہ نہیں دے سکتی اگر اُسے باقاعدگی سے مقررہ اوقات پر استعمال نہ کیا جائے ۔ کوئی مریض شفایاب بھی نہیں ہوسکتا جب تک وہ خود شفایاب ہونا نہ چاہے ۔

میں انمول کن لوگوں کے لئے لکھی گئی ہے ؟

وہ جو مضبوط اور سحر انگیز شخصیت کے مالک بننا چاہتے ہیں لیکن اندر سے کمزور ہیں ۔ انہیں بہت سے احساسِ کمتری لاحق ہیں ۔ انکو اپنا ٹیلنٹ معلوم نہیں اور وہ ماضی کے پچھتاووں سے نکل نہیں پارہے ۔ وہ اندر سے اداس اور تنہا ہیں ۔ انکے پاس اچھے دوست ہیں اور نہ انکے رشتہ دار انکی قدر کرتے ہیں ۔

میں انمول ان لوگوں کے لئے لکھی گئی ہے جو خود سے پیار نہیں کرتے ۔ جو اپنی ذات سے دور یہں ۔ جن کو اپنا آپ دریافت کرنے کا وقت ملا نہ فرصت ۔ وہ اپنا ہیرو خود بننا چاہتے ہیں ۔ وہ لوگوں سے عزت و حمایت چاہتے ہیں ۔ لیکن انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اس سفر کی ابتداء کیسے کریں ؟

تو آئیے ! میں اور آپ مل کر تینتیس دن کے اس سفر پر نکلتے ہیں اور اپنی انمول ذات سے ملاقات کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5674599825985866/923450345581

Additional information

Weight0.224 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

515

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Good

Shipping Charges

FREE

Written By

Nimra Ahmad

Published by

Zanjabeel Bookstore

1 review for میں انمول

  1. Huzaifa Ishaq

    نمرہ کی ‘ میں انمول ‘ میں نے پہلے پڑھی تھی ۔۔ اس سے اقتباس ہے
    دل کی نرمی تین چیزوں سے ملتی ہے۔ بیمار کی عیادت سے۔ قبرستان یا کسی فوتگی میں جانے سے۔اور…قرآن کی تلاوت سے۔قرآن سننا‘ قرآن پڑھنا‘ قرآن یاد کرنا‘ قرآن کو ہر روز اپنی روٹین میں شامل کرنا۔یہ سب دوائیں ہیں۔دل کا ورک آؤٹ‘ دل کی واک‘ دل کی ڈائیٹنگ قرآن کو اپنی روٹین میں شامل کرنے سے ہے۔ جن اصولوں پہ جسم کام کرتا ہے‘ انہی اصولوں پہ دل کام کرتا ہے۔ اس لیے احتیاط کریں۔ اپنی نظروں کی حفاظت کریں کیونکہ جو اندر اتارا جا رہا ہے‘ وہ اپنا کام لازمی کرے گا بھلے آپ کی نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو۔
    انتخاب : ام مصطفیٰ

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…