خواتین کا دینی معلم

خواتین کا دینی معلم

از مفتی ابولبابہ شاہ منصور مطبوعہ السعید پبلشرز
مسلمان ماؤں بہنوں کی دینی تعلیم و تربیت کا عوامی نصاب
اکابرین کی مستند کتب سے دلنشین انداز میں مرتب شدہ عام فہم مجموعہ

 670.00

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

اس کتاب کے مصنف مفتی ابو لبابہ شاہ منصور ایک مشہور ومعروف کالم نگار اور مفتی ہیں ۔ لکھتے ہیں کہ اس کتاب کا پس منظر یہ تھا کہ جب مساجد میں فہم دین کے لئے میں نے تسہیل بہشتی زیور لکھی تو ذہن میں یہ خیال آیا کہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے بہشتی زیور اصل میں خواتین کے لئے لکھی تھی اسکا مخاطب بھی خواتین تھیں اور اسمیں مسائل بھی خواتین کو درپیش گھریلو زندگی اور انکی مخصوص نفسیات کو سامنے رکھ کر انکی ضروریات کے مطابق مرتب کئے گئے تھے ۔ تسہیل بہشتی زیور میں مؤنث کے صیغے مذکر میں بدل دئیے گئے اور وہ خواتین کے حلقے سے نکل کر مردوں کےدرس کے لئے نئے لبادے میںسامنے آگئی ۔ اگرچہ خواتین بھی اس سے استفادہ کرسکتی ہیں لیکن جو بات کسی طبقے کو خصوصیت کے ساتھ سامنے رکھ کر کہی جاتی ہے اور اسکی نفسیات، ذہنی سطح اور اسے درپیش مخصوص ماحول کے حوالے سے بیان کی جاتی ہے اُسکی تاثیر ہی اور ہوتی ہے ۔

اس کے لئے میں نے یہ تدبیر کی کہ بہشتی زیور کے مسائل کو سوال و جواب کی شکل میں مرتب کر لیا گیا ۔ سنتوں، آداب و دعاؤں کے لئے دوسری کتابوں مثلاً “علیکم بسنتی” اور مسنون دعائیں سے بھی استفادہ کیا گیا ہے ۔ یوں اس مجموعے کا پہلا ایڈیشن قارئین کے سامنے آگیا ۔ اللہ کی شان دیکھئے کہ پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ نکل گیا اور دوسرا ایڈیشن جلد ہی شائع کرنا پڑا ۔ اکثر جگہوں پر خواتین کے دینی کورس کےطور پر مدارس اور حلقوں میں شامل درس کر لیا گیا ۔ بعض احباب نے کئی کئی سو نسخے خرید کر خواتین میں فی سبیل اللہ تقسیم کئے ۔

اب یہ چوتھا ایڈیشن آپکے سامنے ہے جس میں قرآنی سورتوں اور کتاب کے بیچ میں آنے والی آیات کا ترجمہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے آسان ترجمہ قرآن سے لیا گیا ہے ۔

اس میں کل چار ابواب ہیں :۔

۔1۔ پہلا باب تجوید کے عنوان سے سورۃ الفاتحہ، دس سورتوں اور آیت الکرسی پر مشتمل ہے ۔

۔2۔ اس باب میں ضروری عقائد دئیے گئے ہیں َ

۔3۔ تیسرے باب میں مسنون اعمال اور چالیس مسنون دعائیں ہیں ۔

۔4۔ چوتھے باب میں وضو سے لے کر تجہیز و تکفین تک کے اہم مسائل ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ اس میں نماز، زکوٰۃ، حج، قربانی اور پردہ وغیرہ روز مرہ کے مسائل ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5722183891170255/923450345581

Additional information

Weight0.472 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

349

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Al Saeed Publishers

Shipping Charges

FREE

Written By

Mufti Abu Lubana Shah Mansoor