Product Details
زیب و زینت حسن و جمال کا خوگر ہر کوئی ہے ۔ لیکن عورتیں اپنی خاص طبیعت کی وجہ سے اس میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لیتی ہیں ۔ شریعت مطہرہ نے بھی ان خواہشات کا لحاظ کرتے ہوئے عورتوں کے لئے احکام کو قدرے نرم رکھا اور کئی ایسی چیزیں استعمال کرنے کی اجازت دی جنہیں مردوں کے لئے حرام قرار دیا ۔
مگر ساتھ کچھ ایسی پابندیاں بھی لگا دیں کہ ایسا کوئی قدم ہر گز نہ اٹھائے جس سے فتنے کو تقویت ملے اور بے حیائی و فحاشی کا دروازہ کھل جائے ۔ اسی لئے شریعت نے عورتوں کو پابند کیا ہے کہ محرم کے علاوہ کسی کے سامنے زیب و زینت کا اظہار نہ کریں ۔
اس کتاب میں زیب و زینت سے متعلق مروجہ مسائل لکھے ہوئے ہیں لیکن آئے دن فیشن کی بھرمار ہونے کی وجہ سے تمام مسائل نہیں ہیں بلکہ بنیادی احکامات بتا دئیے گئے ہیں ۔ تمام مسائل کو حتی الامکان حوالہ جات کے ساتھ مدلل کیا گیا ہے ۔
شرعی احکامات کے ساتھ ساتھ مسائل کے سائنسی و طبی فوائد و نقصانات بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔ اس ایڈیشن میں روزنامہ امت میں فیشن اور زیب و زینت کے حوالے سے شائع شدہ مختلف رپورٹوں کو شامل کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8250516801727650/923450345581
Additional information
Weight | 0.33 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 252 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Al Manhal Publishers |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Mufti Zia u Rehman Zakir |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔