Product Details
خلفائے راشدین کو اللہ تعالیٰ نے بہت فضیلت اور اہمیت سے نوازا تھا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص منصب نبوت کے کام اپنی زندگی میں ان چاروں کے ذمہ لگائے تھے مثلاً حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو متعدد مواقع پر اپنی جگہ امام بنایا ہے اور امیر الحج بھی مقرر فرمایا ۔
مسلمانوں کے معاملات میں ہمیشہ شیخین سے مشورہ کیا کرتے تھے ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بعض غزوات کا امیر مقرر فرمادیا تھا ۔ اور صدقات مدینہ کا عامل مقرر فرمادیا تھا ۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صلح حدیبیہ کے زمانہ میں سفیر کاکام لیا تھا ۔
اسی طرح حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کو یمن کا قاضی مقرر کرکے بھیجا تھا ۔
اموردینیہ میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصریح کے مطابق انکا قول و فعل حجت تھا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر میری سنت اور میرے بعد خلفائے راشدین کی سنت کا اتباع فرض ہے ۔
حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ میرے بعد کے لوگوں میں ابوبکر اور عمر کی تقلید کرو ۔
غرض اس قسم کے بے شمار فضائل ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی کے مطابق خلافت کے حقیقی مستحق اور اسکی تعریف کا صحیح مصداق صرف خلفائے اربعہ تھے اور ان خلفائے کرام کے جو کارنامے اس کتاب میں آپ پڑھیں گے وہ اس بات کی تائید کریں گے کہ فی الواقع یہی چاروں حضرات خلافت کے صحیح حقدار تھے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/9054274187931877/923450345581
Additional information
Weight | 0.430 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 333 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Al Meezan |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Shah Moeen u Deen Ahmad Nadvi |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔