Description
مصنف عدنان مرزا لکھتے ہیں کہ جنید جمشید ایک عہد ساز شخصیت تھیں ۔ اُنکے کئی بیانات اور انٹرویوز تبلیغی نوعیت کے ہیں ۔ وہ توبہ تائب ہونے کے بعد ولی کامل اور اللہ کے نیک متقی پرہیزگار بندے بن گئے تھے ۔
مصنف لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تین ماہ کی جہدِ مسلسل سے میں نے یہ کتاب ترتیب دی ہے ۔ میں نے حضرات علمائے کرام کے تاثرات نیٹ سے جبکہ دانشور حضرات کے مضامین مشہور روزنامے اور ماہناموں سے لئے ہیں ۔ تکرار اور غیر متعلقہ سطور اور مضامین کو کتاب کے وقار اور خوبصورتی کی بقاء کے لئے حذف کردیا گیا ہے ۔
آخر کتاب میں جنید جمشید صاحب کی پڑھی ہوئی نعتیں اور نظمیں جن کا شہرہ چار طرف پھیلا ہوا ہے وہ بھی شامل اشاعت کر دی گئی ہیں ۔ ان کو سن کر اور پڑھ کر دل پر اثر ہوتا ہے اور آنکھیں اشک بار ہوجاتی ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5693472210734224/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.