Description
یہ کتاب دراصل ایسے نومسلم بھائیوں کے انٹرویوز کا مجموعہ ہے جو خداوند عالم کی توفیق و عنایت اور داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مع رفقائے کرام کی کوشش سے نعمت اسلام اور ہدایت کے نور سے سرفراز ہوئے ۔ ان نومسلم بھائیوں کے قبول اسلام کے تفصیلی حالات و واقعات ماہنامہ “ارمغان” میں مسلسل شائع ہوتے رہے ہیں ۔
اس کتاب کو اللہ تعالیٰ نے ایسی مقبولیت عطا فرمائی کہ پہلا ایڈیشن صرف 25 دن میں ہاتھوں ہاتھ نکل گیا اور اب تک اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان میں بے حد مقبولیت کے بعد اب یہ پاکستان میں بھی شائع ہورہی ہے ۔
یہ دعوتی کارگزاریوں کا دستاویز ہدایت عامہ کا سبب ہے اور امت مسلمہ کے لئے دعوت کے کام پر کھڑا ہونے کا ایک بہت بڑا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔
مصنف اس کتاب کے مقدمہ میں لکھتے ہیں کہ اس میں موجود انٹرویو میرے بیٹے میاں احمد اواہ ندوی اور اسکی بہنوں اسماء ذات الفوزین امۃ اللہ اور مثنیٰ ذات الفیضین سدرہ نے لئے ہیں ۔ ان آپ بیتیوں اور انٹرویوز کو “نسیم ہدایت کے جھونکے” کے نام سے امت مسلمہ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8556679297738563/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.