Description
مکۃ المکرمہ میں مسلمان مقاومت بلا مزاحمت سے کام لیتے رہے ۔ مگر جب اللہ تعالیٰ کے حکم سے مدینہ منورہ پہنچے اور ہجرت کی تکمیل کے بعد جب اذن جنگ نازل ہوا تو مسلمانوں نے اپنی قوت مدافعت بڑھائی اور سرایا ہوئیں ۔ جن میں اللہ تعالیٰ نے فتح مکہ عطا فرمائی ۔
تاریخ اسلام کے ان فیصلہ کن معرکوں میں مسلمانوں کے لیڈران اور عوام کے لئے تطبیقی اسباق اور شاندار سچے نمونے موجود ہیں ۔ خصوصا جنگجو فوجیوں کے لئے بہترین معلومات ہیں ۔
اسی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر علامہ محمد احمد باشمیل صاحب نے اسلام کے غزوات اور معرکوں کو شرح و بسط سے لکھا ہے ۔
عہد رسالت کے معرکوں سے ایک فائدہ یہ بھی ملتا ہے کہ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح رزم آرائی میں بھی ہمیں براہ راست شمع رسال سے اکتساب کرنے کا موقع مل جاتا ہے ۔ یہ وہ نور ہے کہ اسکی موجودگی میں کسی راہ میں بھی بھٹکنے کا کوئی امکان نہیں رہتا ۔
فتح مکہ پر لکھا ہوا یہ مقالہ اور یہ کتاب اتنی جامع اور مکمل ہے کہ اسکی اشاعت پوری دنیا میں ہونی چاہئے ۔ نفیس اکیڈمی نے عربی سے اردو میں اسکا ترجمہ کروایا ہے ۔ یہ ترجمہ نہایت سلیس، رواں اور بامحاورہ ہے ۔ معمولی پڑھا لکھا بھی اس ترجمہ کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/9121987167813240/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.