فتوح الشام – صحابہ کرام کے جنگی معرکے
فتوح الشام – صحابہ کرام کے جنگی معرکے
مؤرخ اسلام علامہ واقدی کی زبانی عروج اسلام کی داستان ۔ مترجم مولانا شبیر احمد انصاری ۔ مطبوعہ المیزان لاہور ۔
₨ 990.00
3 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
فتوح الشام – صحابہ کرام کے جنگی معرکے
مترجم مولانا حکیم شبیر احمد انصاری بھوکرہیروی لکھتے ہیں:۔
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اور مخلص ساتھیوں نے اپنے آقا ومولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اختیار کیا ۔ رشد و ہدایت کا پرچم لے کر اٹھے اور ساری دنیا پر چھا گئے ۔ توحید کی حکومت کا پرچم قیصر کے قصر اور کسریٰ کے ایوانوں پر اڑنے لگا ۔ کارتھج کے کھنڈروں، ایشیا کے میدانوں میں، یورپ کے پہاڑوں پر، سندھ کے ساحلوں پر اور افریقہ کے ریگستانوں اور ہمالیہ کے دشت و جبل میں اللہ اکبر کی صدا گونجنے لگی ۔ بحر ظلمات کی لہریں مست ہوگئیں آوازہ فتح سے دیوار چین ہلنے لگی ۔ بحر اوقیانوس کی روانی منجمد ہوگئی اور انکی حیرت انگیز کوششوں، جہاد فی سبیل اللہ اور تعجب خیر کامرانیوں سے خداکے نام کی منادی جنگل، دریا، پہاڑ، ویرانے، آبادی، غار اور بلند چوٹیوں میں پہنچ گئی ۔
فتوح الشام یہ کتاب مسلمانوں کے انہی کارناموں کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے سید ملا محمد واقدی نے جمع کیا تھا ۔ اب چونکہ مسلمانوں کے خون سرد پڑ چکےہیں ۔ حرارت ہاشمی انکے اندر باقی نہیں رہی ۔ عجمی شان و شوکت انکی عربی سادگی سے مبدل ہوکر جوش اور ولولہ کو ٹھنڈا کرچکی ہے ۔ خدا کے وہ بندے جو توحید کا علم لے کر بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑا دیتے تھے اب ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں ۔
مسلمانوں کو پہلے جیسا جاہ و جلال، بہادری و شجاعت، ہمت وعزم استقلال یاددلانے کے لئے اور بھولا سبق دوبارہ یاد کروانے کے لئے میں نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کردیا ہے ۔ اس کتاب کو سرسری نظر سے نہ دیکھو بلکہ اسکے واقعات کو فلسفہ تاریخ کی نگاہ سے پڑھو اور اس بات پر غور کرو کہ ایک ایک مسلمان کئی کئی سو کا مقابلہ کرکے کس طرح اور کیونکہ فتح یاب ہوجاتا تھا ۔ یرموک کے میدان میں ساٹھ مسلمانوں کا ساٹھ ہزار سے مقابلہ کرنا اور فتح پاجانا کیا معنی رکھتا ہے اور دس لاکھ رومیوں کا چند ہزار سے شکست کھا لینا اپنے اندر کیا راز مخفی رکھتا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8650154358359806/923450345581
Additional information
Weight | 1.02 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 543 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Al Meezan |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/14kG-pXQGegF9fv7OcJYzjQWOiKSqvvjz/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Hakeem Shabir Ahmad |