Product Details
ماہرین لسانیات کی تحقیق کے مطابق آج دنیا میں چھ ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ ان میں سے ایک سو کے قریب فعال زبانیں ہیں ۔ اردو ہماری قومی زبان بھی انہی فعال زبانوں میں سے ایک ہے ۔
مصنف حامد حسن قادری لکھتے ہیں کہ یہ کتاب پہلی مرتبہ نومبر 1941 میں شائع ہوئی ۔ چھپتے ہی میں نے بہت سے ادیبوں، نقادوں، پروفیسروں اور ایڈیٹروں کو بھجوا دی ۔۔ سب سے پہلے 31 دسمبر 1941 کو ڈاکٹر مولوی عبدالحق نے دہلی سے ریڈیو پر اس کے متعلق تقریر نشر کی ۔ پھر بیسیوں جگہ پر اس کتاب پر تبصرہ ہوا ۔ چند مہینوں میں اس کتاب کو ناقابل تصور شہرت حاصل ہوگئی ۔
وجہ صرف اتنی ہے کہ کسی نے اردو زبان کی تاریخ اس تفصیل، اس تجزیہ اور اس موازنہ اور اس محاکمہ کے ساتھ نہیں لکھی ۔ اسی کی ضرورت تھی اور اسی لئے لوگوں نے اسکو سراہا ۔
عصر حاضر کے نامور محقق ڈاکٹر ساجد جاوید چوہدری لکھتے ہیں : “ادب اور سماج کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ کسی بھی دور کا ادب، اس دور کے فکری میلانات، نظری رجحانات، معاشرتی روایات اور تہذیبی اثرات کا عکاس ہوتا ہے ۔ ضروری ہے کہ ادبی تاریخ لکھتے وقت ان سماجی عوامل و عناصر کو پیش نظر رکھا جائے ۔ ادب اور سماج کے اس تعلق کو نظر انداز کرکے کسی بھی قسم کا نتیجہ اخذ کرنا بے ادبی اور ناانصافی ہوگی ۔ جب ہم داستان تاریخ اردو کو اس تناظر میں دیکھتے ہیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ مصنف نے تاریخی واقعات، حقائق اور مصنفین کے حالات و کوائف کو ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ نثر کے نمونے بھی دئیے ہیں ۔ نثری نمونوں کا زمانی ومکانی اور معاشرتی و سماجی اعتبار سے تجزیہ کرکے جاندار ناقدانہ تبصرہ بھی کیا ہے جو کہ اردو ادب کے قاری و محقق کے لئے ادبی تفہیم وتحلیل کے سلسلہ میں یکساں طور پر مفید ہے “۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5861534430556531/923450345581
Additional information
Weight | 0.89 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 693 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | News paper Deluxe Edition |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hamid Hassan Qadri |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔