Product Details
تابعین یعنی ایسے بزرگ حضرات جنہوں نے ایمان کی حالت میں صحابہ کرام کی زیارت کی اور پھر ایمان کی حالت پر ہی دنیا سے رخصت ہوئے ۔
ایسے لوگوں کو تابعین کہا جاتا ہے ۔ یہ خیر القرون کے لوگ تقویٰ وپرہیز گاری میں ہمارے وہم وگمان سے بھی زیادہ آگے تھے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا ۔ سنت پر عمل کرنا
اور دوسروں کو راحتیں پہنچانا ۔ بالخصوص انکی ایک خاصیت یہ بھی تھی کہ انکے واقعات سے دین کا صحیح پہلو نظر آتا ہے اور دین کی اصلی صورت سمجھ آتی ہے ۔
اس کتاب کی سب سے بڑی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ ہر تابعی کے حالات میں مناسب مقامات پر عنوانات لگا دئیے ہیں ۔ پھر ہر تابعی کے حالات مکمل ہونے پر فوائد و نصائح کے نام سے ایک سبق اور مذاکرہ کے عنوان سے سوالات دئیے گئے ہیں ۔ تاکہ اگر کوئی شخص یہ دلچسپ واقعات بچوں کو پڑھ کر سنائے تو پھر بعد میں مذاکرہ کر کے ان واقعات کو ذہن نشین کروا سکے ۔
یہ کتاب جہاں آپکو سیرت، معاشرت، تاریخ اور آداب و اخلاق سے روشناس کرائے گی، وہاں ان شاء اللہ العزیز امید ہے کہ نئی نسل کی دینی واصلاحی تربیت بھی کرے گی ۔ دعوت و تبلیغ کا ڈھنگ سکھائے گی ۔ اظہار مافی الضمیر کی صلاحیت کو چار چاند لگا دے گی ۔
لہذا خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کریں اور اپنی اولاد کو بھی مطالعہ کروائیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5842971009098371/923450345581
Additional information
Weight | 0.81 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 479 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktaba Darul Huda |
Shipping Charges | FREE |
Written By | حضرت مولانا محمد انور بدخشانی |