Description
یہ کتاب حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے اُن علمی تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے جو حضرت ممدوح نے مختلف اوقات میں تحریر فرمائے ہیں اور متفرق جگہوں میں انکی اشاعت ہوتی رہی ہے مگر چونکہ یکجا نہ ہونے کی بناء پر ان سے استفادہ آسان نہیں تھا ۔ اس لئے حضرت اقدس نے ان تین سو نادر علمی مضامین کو ایک کتاب میں یکجا جمع کرنے کا حکم دیا اور اسکا نام بوادر النوادر رکھدیا ۔ یہ کتاب حضرت کی آخرِ حیات میں زیور طبع سے آراستہ ہوکر آگئی تھی ۔
حضرت کے خلیفہ مجاز جناب ڈاکٹر عبدالحئی عارفی حمہ اللہ تعالیٰ مآثر حکیم الامت میں لکھتے ہیں کہ حضرت کے وصال سے شاید ایک ہفتہ یا ایک عشرہ قبل یہ کتاب طبع ہوگئی تھی ۔ جن صاحب نے طبع کرائی تھی انہوں نے اس کتاب کے بیس نسخے حضرت کی خدمت میں ہدیۃ ارسال کئے تھے ۔ کتابیں جس وقت پیش کی گئی تھیں ۔ حضرت اُٹھ کر بیٹھ گئے اور بڑی مسرت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ایک ایک کتاب پر ہاتھ رکھ کر فرما رہے تھے کہ میری جان انکے انتظار میں اٹکی ہوئی تھی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5918803791516924/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.