Product Details
تفسیر ابنِ عباس اردو
اللہ تعالیٰ کے کلام پاک کو پوری طرح سمجھنا صرف حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کام تھا جن کے مبارک قلب پر یہ نازل ہوا ۔ پھر انہیں دوسروں کو سمجھانے کا کام بھی سپرد ہوا اور انہوں نے سمجھانے کا پورا پورا حق ادا کردیا ۔
ان کے بعد صحابہ کرام، تابعین اور صلحائے امت نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کلام الٰہی کو سمجھنے کی کوشش کی اور آئندہ آنے والوں کو سمجھانے کاکام بھی بخوبی سرانجام دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے انکی مساعی جمیلہ کو یقینی طور پر کامیاب بنایا اور نہی مساعی کی مرہون منت ہے کہ آج بھی اللہ کی کتاب کے مفہوم و معانی کرنے والے ہم میں موجود ہیں ۔
انہی بہترین سمجھانے والے صحابی ہستیوں میں سے ایک حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہیں ۔ خاص طور پر قرآن پاک کی تفسیر و تاویل میں جو مہارت اور آیات قرآنی کی شانِ نزول اور ناسخ و منسوخ ہونے کا علم جو انکے حصہ میں آیا وہ اور کسی کو نہیں ملا ۔
کتاب کے ناشر جناب خالد مقبول صاحب لکھتے ہیں کہ تفسیر ابن عباس و تفسیر ابن مسعود کا ترجمہ کرواتے وقت ہمارے پیش نظر خاص طور پر یہ بات رہی کہ اسکا اتنے بہتر انداز میں ترجمہ کروایا جائے کہ نہ صرف زبان عام فہم ہو بلکہ ترجمہ کرنے والا عربی سے اردو میں ایسے منتقل کرے کہ پڑھنے والے کو ترجمہ کا احساس کم سے کم ہو ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6530777393604271/923450345581
Additional information
Weight | 4.938 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 3559 Total |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktabatul Ilm |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Abu tahir Muhammad Bin Yaqoob Alfeerozabadi |
Volume/Jild | 3 Jild |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔