آخرت سے غفلت کا انجام
کراچی کے ایک بڑے رئیس نے کہا ہم روزہ نماز نہیں جانتے ہمارے پاس اتنی دولت ہے کہ سات پشت تک کھائے گی……۔
بس اس کے بعد ہی اللہ کا غضب آیا جس کی وجہ سے پیٹ میں کینسر پیدا ہوگیا اور ایک تولہ جو کا پانی نلکی کے ذریعے دیا جاتاتھا
گلے میں بھی کینسر کا اثر ہوا کوئی چیز کھا نہیں سکتے تھے اسی طرح سوکھ کرختم ہوگئے……۔
اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ کو سکھ میں یاد کرو تاکہ اللہ تعالیٰ دکھ میں تمہیں یاد رکھے…… اللہ پاک ہم سب کو اپنے اصلی وطن آخرت کی تیاری کی فکر نصیب فرمائیں …… اور ملک پاکستان کی حفاظت فرمائیں …… (ازمواعظ درد محبت)
ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 53۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔