حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کا اخلاص

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کا اخلاص

حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ دہلی کی جامع مسجد میں ڈیڑھ دو گھنٹے کا وعظ فرمایا…… وعظ سے فارغ ہونے کے بعد آپ جامع مسجد کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے ٗ اتنے میں ایک شخص بھاگتا ہوا مسجد کے اندر آیا ٗ اور آپ ہی سے پوچھا کہ کیا مولوی اسماعیل صاحب کا وعظ ختم ہوگیا؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں بھائی ختم ہوگیا…… اس نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ٗ اس لئے کہ میں تو بہت دور سے وعظ سننے کے لئے آیا تھا ٗ آپ نے پوچھا کہ کہاں سے آئے تھے؟ اس نے جواب دیا کہ میں فلاں گاؤں سے آیا تھا…… اور اس خیال سے آیا تھا کہ میں ان کا وعظ سنوں گا ٗ افسوس کہ ان کاوعظ ختم ہوگیا…… اور میرا آنا بیکار ہوگیا ٗ حضرت مولانا نے فرمایا کہ تم پریشان مت ہو…… میرا ہی نام اسماعیل ہے…… آؤ یہاں بیٹھ جاؤ ٗ چنانچہ اس کو وہیں سیڑھیوں پر ہی بٹھا دیا ٗ فرمایا کہ میں نے ہی وعظ کہا تھا …… میں تمہیں دوبارہ سنا دیتا ہوں ٗ جو کچھ میں نے وعظ میں کہا تھا ٗ چنانچہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر سارا وعظ دوبارہ دہرا دیا…… بعد میں کسی شخص نے کہا کہ حضرت! آپ نے کمال کر دیا کہ صرف ایک آدمی کے خاطر پورا وعظ دوبارہ دہرا دیا؟ جواب میں حضرت مولانا نے فرمایا کہ میں نے پہلے بھی ایک ہی کے خاطر وعظ کہا تھا اور دوبارہ بھی ایک ہی کی خاطر کہا…… یہ مجمع کوئی حقیقت نہیں رکھتا…… جس ایک اللہ کی خاطر پہلی بار کہا تھا ٗ دوسری مرتبہ بھی اسی ایک اللہ کی خاطر کہہ دیا…..(گناہ چھوڑنے کے آسان نسخے)

کتاب کا نام : ایک ہزار پر تاثیر واقعات صفحہ 54۔

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran